Jasarat News:
2025-11-06@09:54:04 GMT

پنشن کم از کم اجرت کے برابر کی جائے‘ امیر روان

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وفاق اور چاروں صوبوں نے 2025-26 کابجٹ وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں پیش کردیا۔جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے تمام اسمبلی ممبران، وزیروں، مشیروں، اسپیکر قومی اور سینیٹ کے چیئرمین کی تنخواہیں بغیربجٹ کے 5 سے 6 سوفیصد بڑھائی اورEOBI کے ضعیف پنشنرزکی پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیاجس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، اورنہ ہی EOBIکی گورننگ باڈی نے کبھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا۔جبکہ EOBIکے اپنے ملازمین کی پنشن مینمم ویج سے زیادہ ہے بلکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جو امدادملتی ہے وہ بھی پنشن سے زیادہ ہے۔ ہر ملک اپنے بزرگوںاورمعذوروں کی مدد کرتا ہے مگربدقسمتی سے ہمارے ملک میں بزرگ پنشنرز کا کوئی پرسان حال نہیں۔ EOBIکا پیسہ مزدوروںکے خون پسینہ کی کمائی ہے جس سے ضعیف پنشنرز محروم ہیں۔ ادارہ کے چیئرمین کااصل کام فیکٹریوں اور اداروں میں کام کرنے والے ہر محنت کش کا رجسٹریشن کرنا ہے تا کہ بڑھاپے میں اس کو کچھ مالی سہارا مل سکے۔ لیکن بدقسمتی سے یہاں بھی مزدوروں کے ساتھ نازیبا سلوک روا رکھا گیا ہے۔ رجسٹریشن کاعمل انتہائی سست اور ملی بھگت کے ساتھ کیاجاتاہے محنت کشوں کو بڑھاپے میں ملنے والی سہو لت سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے EOBI ضعیف پنشنرز کی پنشنEOBI کے اپنے ادارے کے ریٹائر ملازمین کے برابر کر دیں یا کم ازکم تنخواہ کے برابر کردیں۔ EOBI کے فنڈمیں حکومت کا کوئی کنٹری بیوشن شامل نہیں۔ لیکن جن مزدوروں کے خون پسینے کی کمائی پر یہ ادارہ قائم ہے ان کو بہت معمولی پنشن ملتی ہے۔ اتنی سی پنشن میںغریب اور ضعیف پنشنرکے دوائیوں کا بھی پورا نہیں ہوتا۔ لہٰذا وفاقی حکومت EOBI کے پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کریں تاکہ ملک کے مزدوروں کے بڑھاپے کا سہارا بن سکے۔ مزدور اس ادارہ سے بہت مایوس ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ادارے پر خاص توجہ دے کر مزدوروں کی تیز ترین رجسٹریشن کرائی جائے اور سرمایہ داروں کے ظلم وبربریت سے نجات دلائی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب میں سرکاری بھرتی کا نیا آرڈیننس نافذ، مستقل نوکری اور پنشن ختم

اب مجوزہ قانون کے مطابق محکمانہ بھرتیاں یکمشت پیکیج پر ہوں گی اور نئے کنٹریکٹ ملازمین پوری سروس کنٹریکٹ پر ہی رہیں گے، وہ پنشن یا مستقل حیثیت کے مستحق نہیں ہوں گے۔ آرڈیننس کے نفاذ کے بعد موجودہ کنٹریکٹ ملازمین کے مستقبل سے متعلق ابہام بھی سامنے آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سرکاری بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے نئے آرڈیننس کے تحت ملازمین کی تقرری بنیادی تنخواہ کے سکیل کے بجائے یکمشت پیکیج پر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت بھرتی ہونیوالے ملازمین پنشن کے اہل نہیں ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس (ری پیل) آرڈیننس 2025 یکم نومبر سے نافذ کر دیا گیا ہے اور اسے پنجاب اسمبلی میں پیش بھی کر دیا گیا ہے۔ اس آرڈیننس کے ذریعے پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کو باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکومتی حکام کے مطابق اس فیصلے کے پیچھے بنیادی وجہ صوبائی خزانے پر بڑھتے ہوئے پنشن کے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

حکومت نئے سسٹم کے تحت سرکاری بھرتیوں کو مستقل سکیل کے بجائے یکمشت تنخواہ پر منتقل کر رہی ہے۔ 2018 کے قانون کے خاتمے کے بعد کنٹریکٹ ملازمین کی 4 سالہ ملازمت کے بعد مستقل ہونے کا عمل فوری طور پر روک دیا گیا ہے، تاہم آرڈیننس نے منسوخ شدہ قانون کے تحت کیے گئے تمام فیصلوں کو تحفظ دیا ہے۔ منسوخ شدہ قانون کے مطابق، کنٹریکٹ ملازمین 4 سالہ تسلی بخش کارکردگی، باقاعدہ اسامی اور مطلوبہ قابلیت کی صورت میں مستقل ہونے کے اہل تھے، جس پر باقاعدہ کمیشن سفارشات دیتا تھا۔

اب مجوزہ قانون کے مطابق محکمانہ بھرتیاں یکمشت پیکیج پر ہوں گی اور نئے کنٹریکٹ ملازمین پوری سروس کنٹریکٹ پر ہی رہیں گے، وہ پنشن یا مستقل حیثیت کے مستحق نہیں ہوں گے۔ آرڈیننس کے نفاذ کے بعد موجودہ کنٹریکٹ ملازمین کے مستقبل سے متعلق ابہام بھی سامنے آیا ہے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ نیا آرڈیننس ان پر اثر انداز نہیں ہوتا، جبکہ کچھ قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ اقدام ان کی مستقل ہونے کی اہلیت پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈو محمد خان :واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی ریلی
  • پنجاب میں سرکاری بھرتی کا نیا آرڈیننس نافذ، مستقل نوکری اور پنشن ختم
  • چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار درآمد کنندگان ‘ حکومت‘ ہم نہیں: شوگر ایسوسی ایشن
  • لگتا ہے حکمرانوں نے مشرقی پاکستان سے سبق نہیں سیکھا، کاشف شیخ
  • فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت 27 آئینی ترمیم کیلئے تیار
  • کراچی کا انفرا اسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے‘عبدالعلیم خان
  • فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی
  • سپریم کورٹ کا 24سال بعد فیصلہ، ہائیکورٹ کا حکم برقرار،پنشن کے خلاف اپیل مسترد
  • غزہ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریگی، فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • وزیراعلیٰ نے تعاون کا یقین دلایا، گرین لائن فیز2 پر کام جلد شروع ہوگا، احسن اقبال