پری مون سون کا سلسلہ جاری، 25 جون تک بارشوں کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ملک بھر میں پری مون سون سیزن جاری ہے، اور محکمہ موسمیات نے 25 جون تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
اسلام آباد، مری، گلیات، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے کئی مقامات پر آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں شدید گرمی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں رات گئے موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم حبس کی شدت بدستور برقرار ہے۔ اسلام آباد کے سیدپور میں 27 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی کے شمس آباد میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
واسا حکام کے مطابق راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں عملہ اور نکاسی آب کی مشینری تعینات کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پری مون سون نے گرمی کا زور توڑ دیا، موسم خوشگوار مزید بارشوں کی پیشگوئی
پنجاب، بلوچستان میں گردآلود ہوائیں، خیبرپختونخوا میں بارش کی امیدمحکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے اضلاع مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اور جہلم میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، بہاولنگر میں آندھی اور تیز جھکڑ چلنے کی پیش گوئی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں بارش، باقی علاقوں میں شدید حبسخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، تاہم سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر، ہری پور، مالاکنڈ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان کی صورتحالسندھ میں بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ندی نالوں اور ڈھلوانوں سے دور رہیں، این ڈی ایم اےاین ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ڈھلوانوں، ندی نالوں اور خطرناک علاقوں سے دور رہیں، جبکہ سیاحوں کو بلند وادیوں اور پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد بارش پنجاب طغیانی محمکہ موسمیات مون سون ندی نالے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد طغیانی محمکہ موسمیات ندی نالے علاقوں میں
پڑھیں:
کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں 6 تا 7 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔
ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔
کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔