میٹر ریڈرز سے چھٹکارا: وزیر اعظم نے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ‘‘ ایپ کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس مقصد کے لیے نئی ڈیجیٹل ایپ ”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ جلد متعارف کرائی جائے گی، جس کے ذریعے صارفین خود اپنی بجلی کی ریڈنگ اپ لوڈ کر سکیں گے۔ یہ نظام ”کے الیکٹرک“ کے دائرہ اختیار کے علاوہ پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔
بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ موجودہ نظام میں میٹر ریڈرز صارفین کے بجلی میٹروں کی تصاویر لے کر ڈسکوز کو بھیجتے ہیں جس کی بنیاد پر بل تیار ہوتا ہے، مگر اس نظام میں اوور بلنگ اور شکایات کی بھرمار ہے۔ متعدد صارفین مہنگے بلوں سے نالاں ہیں اور ریڈنگ کی درستگی پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔
بزنس ریکارڈر نے بتایا کہ 17 جون 2025 کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں اس مسئلے پر غور کیا گیا، جس میں میٹر ریڈرز کے کردار کو ختم کرنے اور بلنگ کے عمل کو خودکار بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت دی کہ ”پاور اسمارٹ موبائل ایپ“ جلد از جلد متعارف کرائی جائے، جس میں قومی زبان اردو کے ساتھ چار علاقائی زبانوں پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی میں رہنمائی موجود ہو تاکہ عام عوام بھی آسانی سے استعمال کر سکیں۔
پاور ڈویژن کو کہا گیا ہے کہ وہ ایپ کی سافٹ لانچ فوری طور پر کرے تاکہ کسی بھی ابتدائی تکنیکی مسائل کو حل کیا جا سکے اور مکمل قومی سطح پر آغاز سے پہلے ایپ کو مکمل فعال اور مستحکم بنایا جا سکے۔
وزیر اعظم نے پاور ڈویژن کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے کہ وہ میٹر ریڈرز کے مرحلہ وار خاتمے کا جامع منصوبہ تیار کرے۔
اس اقدام کی کامیابی کے لیے پاور ڈویژن اور وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے ایک وسیع میڈیا مہم تیار کی جا رہی ہے، جس کا مقصد صارفین کو خود ریڈنگ کے فوائد سے آگاہ کرنا ہے۔ اس قومی مہم کے لیے حکومت نے 31 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔
پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) نے تمام ڈسکوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی سطح پر بھی آگاہی مہم تیار کریں۔ اس کے علاوہ ایک جامع ”Terms of Reference (ToR)“ بھی تیار کیا گیا ہے، جس میں مہم کے دائرہ کار، مقاصد، طریقہ کار اور پی آئی ٹی سی اور میپکو کی ذمہ داریاں واضح کی گئی ہیں، جن میں میڈیا پلاننگ، وینڈر سے رابطے، فیلڈ ایکٹیویشن، مانیٹرنگ اور رپورٹنگ شامل ہیں۔
ڈسکوز نے پی آئی ٹی سی کے چیف ایگزیکٹو سے رہنمائی طلب کی ہے کہ میڈیا مہم کے اخراجات کس طرح برداشت کیے جائیں۔ آیا یہ رقم ان کے بلوں سے منہا کی جائے یا پی آئی ٹی سی پروموشنل مواد (بینرز، اسٹینڈی، بورڈز) فراہم کرے گا۔ ساتھ ہی یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ الیکٹرانک میڈیا میں عوامی اعلانات کے لیے مفت وقت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔
ڈسکوز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پی آئی ٹی سی ایپلیکیشنز جیسے ”پاور اسمارٹ ایپ“، ”اپنا میٹر اپنی ریڈنگ“، ”CCMS+“ اور ”لائن مین موبائل سلوشن“ کو لانچ سے قبل مکمل ٹیسٹ اور ویلیڈیٹ کرے تاکہ تکنیکی مسائل سے بچا جا سکے اور صارفین کو بہتر اور قابل اعتماد تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی ٹی سی مہم کے دوران تمام پلیٹ فارمز پر اعلیٰ کارکردگی، اعتماد اور شفافیت یقینی بنائے گا، اور تمام حکومتی تقاضے مکمل شفافیت کے ساتھ پورے کیے جائیں گے۔
یہ اقدام صارفین کو اوور بلنگ، بدعنوانی اور ریڈنگ کی درستگی سے متعلق مسائل سے نجات دلانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایران اسرائیل جنگ: ائیر انڈیا سمیت کئی ممالک کے 33 مسافر طیارے ‘وار زون’ میں پھنس گئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ا ئی ٹی سی پاور ڈویژن میٹر ریڈرز کے لیے مہم کے جا سکے
پڑھیں:
اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 50 ہزار افراد کو قرضے کی فراہمی کا سنگِ میل عبور، وزیراعلیٰ مریم نواز کا خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت جون 2025 تک 50 ہزار افراد کو قرضے فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ اب تک تقریباً 64 ہزار درخواست دہندگان کو آسان اقساط یا بلا سود قرضے دیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر اپنی چھت اسکیم: کیا غیر شادی شدہ افراد بھی قرض لے سکتے ہیں؟
وزیراعلیٰ نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 ہزار سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں اور خاندانوں کی رہائش کے لیے تیار ہیں، جبکہ 45 ہزار کے قریب گھر تعمیر کے مراحل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں نے صرف وعدے کیے، ہم نے لوگوں کے لیے حقیقی گھر تعمیر کیے ہیں۔ یہ منصوبہ عوام کو آسانی فراہم کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 50ہزار لون کا ہدف پورا کرنے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی ہیں https://t.co/tcr0TcGt9H
— PMLN (@pmln_org) August 6, 2025
انہوں نے واضح کیا کہ قرضے کسی سیاسی سفارش یا تعصب کے بغیر دیے گئے ہیں اور حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے ہی ریکارڈ کو توڑے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 64 ہزار گھر صرف اینٹوں اور گارے سے بنے ڈھانچے نہیں، بلکہ 64 ہزار خاندانوں کی امیدوں، خوابوں اور زندگیوں کی کہانیاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’اپنی چھت اپنا گھر اسکیم‘ کے تحت قرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ عوام کی تکلیفوں سے آگاہ ہیں، ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایک محفوظ اور پُرسکون چھت مہیا کریں، اور یہی خواب اب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگست تک گھروں کی تعداد 75 ہزار تک پہنچے گی، سال کے آخر تک ایک لاکھ خاندانوں کو گھر دیے جائیں گے اور اگلے پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر فراہم کیے جائیں گے۔
مریم نواز نے اس تاثر کو رد کیا کہ حکومت صرف لاہور پر توجہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنا گھر اسکیم پورے پنجاب میں جاری ہے اور اس سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک بھی ایسا فرد سامنے نہیں آئے گا جس سے اس کی سیاسی وابستگی کے بارے میں پوچھا گیا ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں