کروڑوں کمانے والے یوٹیوبر معاذ صفدر کو والد نے گھر سے الگ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے والد نے انھیں اور بھائیوں کو اپنے گھر سے الگ کردیا ہے۔
اپنے وی لاگ میں معاذ صفدر نے اپنے بہن بھائیوں اور والدین سے بھرے گھر کے تین حصوں میں بٹ جانے کا انکشاف کرتے ہوئے خود سمیت بقیہ دو بھائیوں کے گھر الگ ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
معاذ نے بتایا کہ ’’والد کا فیصلہ ہے کہ میں اور میرا بڑا بھائی جن کی شادی ہوچکی ہے اور بچے بھی ہیں، اس لیے اب وہ اپنے اپنے الگ گھروں میں شفٹ ہوجائیں، جبکہ تیسرا اور چھوٹا بھائی اپنی اہلیہ، دونوں بہنوں اور والدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہے گا۔‘‘
معاذ نے دل گرفتہ لہجے میں بتایا کہ ’’یہ فیصلہ بہت زیادہ مشکل ہے کیونکہ آج تک سب ان کےلیے ہی تو کیا تھا، ساتھ رہے سارے لمحے آنکھوں کے سامنے آرہے ہیں۔‘‘
وی لاگ میں معاذ صفدر کے والد کی گفتگو بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ابھی تم دونوں کی شادی ہوگئی ہے اور بچے بھی ہوگئے ہیں، اصل لڑائی بچوں کے ہونے کے بعد ہی شروع ہوتی ہے اس لیے یہ سب سے صحیح وقت ہوتا ہے گھر الگ کرنے کا، اس سے محبت نہ صرف قائم رہتی ہے بلکہ اور زیادہ بڑھتی ہے۔‘‘
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، ارکان نے کروڑوں روپے ٹھکرائے: بیرسٹر گوہر
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، ارکان نے کروڑوں روپے ٹھکرائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 50، 50 کیسز ایک ایک رکن پر ہیں وہ تو پہلے ہی قربانیاں دے رہے ہیں، ایک طرف قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ، وزارت اور کیسز ختم کرنے کی پیشکش ہو، دوسری طرف کیسز ہیں اور مصیبتیں ہیں ارکان بھی دربدر ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بھی ہمارے زیادہ تر کارکن کرائے کے گھروں میں رہ رہے ہیں۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، تھے اور رہیں گے، ہمیں اپنے ارکان پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بات کریں گے، ہم اس پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کو1 لاکھ اور 2 نفری ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو 11 اگست تک گرفتار نہ کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 5 اگست کا احتجاج مؤثر اور کامیاب تھا، ملک میں ہر ضلع میں لوگ بابر نکلے اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بونیر، صوابی اور مالاکنڈ سمیت مختلف حلقوں میں ارکان کی ڈیوٹیاں لگی تھیں، ارکانِ پارلیمنٹ کی جہاں ذمہ داریاں ہوں گی وہ ضرور پوری کریں گے۔