آئی پی ایل کو ترجیح دینے پرتحفظات ہیں‘، مچل جانسن ساتھی کھلاڑیوں پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے اپنےساتھی کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
مچل جانسن نے اپنے کالم میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےفائنل میں شکست پر ساتھی کھلاڑیوں کے بولنگ اٹیک پرتنقید کی۔
مچل جانسن نے اپنے کالم میں لکھا کہ’ حالیہ برسوں میں جوش ہیزل ووڈ کی فٹنس پر تحفظات ہیں، نیشنل ڈیوٹی کیلئے آنے میں تاخیر اور آئی پی ایل کو ترجیح دینے پرتحفظات ہیں۔
سابق آسٹریلیوی کرکٹر کے مطابق بگ 4 بولنگ اٹیک کمنز، اسٹارک، ہیزل ووڈ اورلیون کو ہمیشہ اہم نہیں سمجھا جاسکتا، یہ کھلاڑی اگر ایشز کے منتظر ہیں کہ وہ ان کے کیرئیر کا اختتام ہوگالہٰذا یہ مناسب نہیں۔
آسٹریلوی بولر اپنے دفاع میں خود سامنے آگئے
مچل جانسن کے تنقیدی کالم پر آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون بھی اپنے دفاع میں سامنے آگئے ۔
جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں ہمارے ارد گرد کیا ہو رہا ہے اور ہم نے کیا تیاری کرنی ہے، سخت مقابلے میں موسم نے ضرور اہم کردار ادا کیا لیکن میں اس وقت اپنی کرکٹ سے متعلق بڑا ریلیکس ہوں۔
دوسری جانب نیتھن لیون نے کہا کہ ہم چاروں نے کبھی اپنی پوزیشن کو آسان نہیں سمجھا، اسکواڈ کے اندر سخت مقابلہ ہے، 4 کھلاڑیوں کو الوداع کہنے کی کوئی پلاننگ نہیں ہو رہی۔
اسرائیل کے 6 ایرانی ایئرپورٹس پر حملے، 10 پاسداران شہید، تہران نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کیلئے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، کاشف سعید شیخ
اپنے پیغام میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ آج قوم بے انتہا مشکلات سے دوچار اور ملک اغیار کی غلامی میں جکڑ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان محض ایک ملک کا نہیں بلکہ ایک نظریے، فکر و فلسفہ کا نام ہے، عوام نظریہ پاکستان اور ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کیلئے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کیونکہ پاکستان کا ایک مقصد تھا، پاکستان حقیقی معنوں میں ایک اسلامی ریاست نہیں بن سکا، یہاں کے لوگوں کو عدل و انصاف نہیں ملا، یہاں کے بچوں کو تعلیم نہیں ملی اور نہ ہی نوجوانوں کو ان کی قابلیت پر میرٹ کی بنیاد پر روزگار ملا، کیونکہ 78 برس سے اس ملک پر انگریزوں کے ایجنٹوں نے حکومت کی، سیاسی و معاشی دہشتگردوں نے اس ملک کو جغرافیائی و نظریہ کے لحاظ سے تباہ کیا، اپنے ہی ملک میں لوگ مہاجر بنا دیئے گئے ہیں، حمودالرحمان کمیشن کے مطابق ملک کو تقسیم کرنے والوں کو عبرت ناک سزائیں دی جاتیں تو آج وطن عزیز کے یہ حالات نہ ہوتے۔
78ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام کاشف سعید شیخ نے کہا کہ آج ایک بار پھر اپنے اس عزم کو دھرانا ہے کہ پاکستان کو اسلامی، خوشحال اور مدینہ منورہ کی طرز پر ایک اسلامی ریاست بنا کر بانی پاکستان قائداعظمؒ کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کے بعد پاکستان دنیا کی پہلی ریاست تھی جو کہ اسلام و کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آئی، مگر بدقسمتی یہ ہے کہ ملک پر برسراقتدار آنے والے حکمران ٹولے و مفاد پرست جرنیلوں نے اس ملک پر حکومت کی، جبکہ ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں نے مل کر اس ملک کو لوٹا، ان لوگوں نے ہمیشہ اپنے اقتدار کو طول اور مفادات کی تکمیل کیلئے قرارداد مقاصد کو فراموش کر دیا، جس کی وجہ سے آج قوم بے انتہا مشکلات سے دوچار اور ملک اغیار کی غلامی میں جکڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں نہ عدل ہے، نہ انصاف، نہ تعلیم، نہ صاف پانی ہے، یہاں رزق حلال اور انصاف کے دروازے بند ہیں۔
کاشف سعید شیخ نے کہا کہ کلمہ طیبہ کے نام سے حاصل ہونے والے ملک میں اللہ کے گھروں مساجد کو شہید، سودی نظام معیشت کے ذریعے اللہ کے عذاب کو دعوت دی جا رہی ہے، اللہ نے اس ملک میں سب کو موقع دیا، سب نے حکومتیں کیں، مگر ہر بار ان لوگوں نے قوم کو مایوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک میں کرپشن فری پاکستان مہم اور شریعت کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، تاکہ پاکستان حقیقی معنی میں ایک اسلامی، فلاحی اور جمہوری ریاست بن سکے، اس لیے اب قوم سے درخواست کرتے ہیں کہ اس ملک کو حقیقی اسلامی ریاست بنانے کیلئے جماعت اسلامی کو موقع دیں۔