2025-11-19@05:15:28 GMT
تلاش کی گنتی: 860
«مچل جانسن»:
دہشتگردی، مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، محسن نقوی: پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین، قائم مقام امریکی سفیر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ سکیورٹی کی وجہ سے اندر نا جا سکا۔ حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کئے جا چکے ہیں جبکہ سہولت کار بھی گرفتار ہیں۔ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان اور امریکہ...
بھارتی شوبز انڈسٹری کے ایک ابھرتے ہوئے گلوکار صرف 36 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو ہمیشہ کے لیے افسردہ چھوڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار ہیومنے ساگر ابھی کامیابیوں کے سیڑھیوں پر شہرت کے عروج کی جانب تیزی سے گامزن تھے کہ وقت اجل آگیا۔ میوزک اسٹار ہیومنے ساگر کا جگر ناکارہ ہوچکا تھا جس سے ان کے دیگر اعضا کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا تھا اور وہ تیزی سے کمزوری اور نقاہت کا شکار تھے۔ ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ گلوکار کو 3 دن قبل طبیعت بگڑنے پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ اہل خانہ کے بقول ہیومنے ساگر کا نمونیا بگڑ گیا تھا جب کہ وہ پہلے ہی جگر کے دائمی مرض میں مبتلا تھے۔ ماہر ڈاکٹرز...
معروف اور پیش بینی کے واقعات سے شہرت پانے والی اینی میٹڈ سیریز ’دی سمپسنز‘ کے مصنف ڈینیئل انتھونی مک گراتھ چل بسے۔ ڈین مک گراتھ کی عرفیت سے پہچانے جانے والے اسٹیج ڈائریکٹر ڈینیئل کے بارے میں علم ہوا ہے کہ ان کی موت فالج کے باعث ہوئی۔ ڈین مک گراتھ امریکی شوبز اور مزاحیہ تحریروں کی دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتے تھے۔ انہوں نے جاپانی اور چینی تاریخ و سیاست کی تعلیم بھی حاصل کی تاہم جاپانی زبان کے تمام کورسز میں ناکامی کے باوجود وہ ہارورڈ لیمپون میں بطور رائٹر، ایڈیٹر اور کارٹونسٹ کام کرتے رہے۔ ڈین ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ہونہار طالب علم تھے اور دوران تعلیم MIT میں کمپیوٹر گیمز بھی ڈیزائن کرتے رہے۔ مک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں رہنے والوں کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اور بڑی خوش خبری ہے کہ حکومتِ سندھ نے عوامی سفری سہولتوں میں اضافہ کرتے ہوئے اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور جدید ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس فیصلے کا مقصد شہر کی بڑھتی آبادی، ٹریفک دباؤ اور روزمرہ سفر کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔ سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور متعدد منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایس ایم ٹی اے کی مینیجنگ ڈائریکٹر کنول نظام بھٹو، ٹرانس کراچی کے سی ای او فواد غفار سومر اور...
کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے اور اس کہاوت کو کوئٹہ کے ہنر مندوں نے سچ کر دکھایا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے کوئٹہ کی وادیوں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے گیزر ناکارہ ہو جاتے ہیں اور عوام کو ٹھنڈے اور خون جما دینے والے پانی کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں کوئٹہ کے کاریگروں نے عوام کی یہ مشکل حل کر دی ہے۔ ٹین کی چادر کی مدد سے تیار کردہ ان گیزروں کو کچھ اس انداز میں بنایا جاتا ہے کہ یہ کم گیس پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد میں آتش بازی کا سامان بنانے والی غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے کا ایک زخمی مزدور جان کی بازی ہار گیا، ہلاک شدگان کی تعداد10ہوگئی، فیکٹری کے مالک اسدخان زئی سمیت چار ملزمان کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج ، ایک مبینہ ملزم گرفتار۔ حیدرآباد کی تحصیل لطیف آباد کے لغاری گوٹھ میں قائم غیرقانونی پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکا اور آگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور مزدور سول اسپتال حیدرآباد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد10ہوگئی۔ہفتے کی شام لغاری گوٹھ کے ویران علاقے میں قائم غیرقانونی طورپر پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں...
اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ جعلسازی میں ملوث نادرا کارڈ سینٹرکے نام سے جعلی ویب سائٹ کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان کے مطابق نادرا کارڈ سینٹرکے نام سے جعلی ویب سائٹ کام کررہی ہے اور یہ ویب سائٹ اوورسیزپاکستانیوں خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ جعلسازی میں ملوث ہے۔ترجمان نے بتایاکہ ویب سائٹ نادرا کے نام پر شناختی کارڈ، نائیکوپ کی خدمات کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے، ویب سائٹ نادرا کے نام پرملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم پردی گئی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال ہوسکتی ہیں۔ترجمان کے مطابق جعلی ویب سائٹ پر کارروائی کیلئے نیشنل سائبرکرائم ایجنسی کو شکایت جمع کرادی...
برنس وارڈ میں زیر علاج ایک زخمی انس کو اس کے اہلخانہ کراچی لے جا رہے ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والے وقاص کے بھائی کاشف کی حالت میں کچھ بہتری آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے کا ایک اور زخمی نوجوان جان کی بازی ہار گیا، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ سول اسپتال کے انچارج برنس وارڈ ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق 30 سالہ وقاص ولد ارشد سول اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا، پیر کے روز وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق برنس وارڈ میں زیر علاج ایک زخمی انس کو اس کے اہلخانہ...
حیدرآباد:(نیوزڈیسک)لطیف آباد میں آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے کا ایک اور زخمی نوجوان جان کی بازی ہار گیا، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ سول اسپتال کے انچارج برنس وارڈ ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق 30 سالہ وقاص ولد ارشد سول اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا آج وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق برنس وارڈ میں زیر علاج ایک زخمی انس کو اس کے اہل خانہ کراچی لے جارہے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے وقاص کے بھائی کاشف کی حالت میں کچھ بہتری آرہی ہے۔ واضح رہے کہ آج زخمی وقاص کے جاں بحق ہونے کے بعد واقعے میں جاں...
حیدرآباد: لطیف آباد میں آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے کا ایک اور زخمی نوجوان جان کی بازی ہار گیا، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ سول اسپتال کے انچارج برنس وارڈ ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق 30 سالہ وقاص ولد ارشد سول اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا آج وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق برنس وارڈ میں زیر علاج ایک زخمی انس کو اس کے اہل خانہ کراچی لے جارہے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے وقاص کے بھائی کاشف کی حالت میں کچھ بہتری آرہی ہے۔ واضح رہے کہ آج زخمی وقاص کے جاں بحق ہونے کے بعد واقعے میں جاں بحق...
ماضی کی معروف ہیروئن اور سینیئر اداکارہ کامنی کوشل کی آخری رسومات ادا کردی گئیں جس میں اہل خانہ، فلمی ستاروں اور ان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں سات دہائیوں سے راج کرنے والی اداکارہ کامنی کوشل گزشتہ روز جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔ وہ فروری 1927 کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ عمر رسیدگی سے جڑی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی لیکن موت کی وجہ نہیں بتائی البتہ میڈیا اور مداحوں سے نجی رازداری کو برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔ ان کے انتقال کی خبر نے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو گہرے...
آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے ’’بیز بال‘‘ حکمت عملی میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے انگلش ٹیم نے تیز رفتاری سے رنز جوڑنے کی حکمت عملی بنا رکھی تھی، وہ ٹیسٹ میں بھی 7 کی اوسط سے رنز اسکور کر رہے تھے۔ مچل اسٹارک کے مطابق انگلش ٹیم اب زیادہ متوازن انداز اپنا رہی ہے تاکہ فتح کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔ اسٹارک کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے بیٹنگ میں ’’صرف جارحانہ کھیل‘‘ چھوڑ کر حالات کے مطابق صحیح وقت پر حملہ کرنے کی حکمت اپنا لی ہے۔ اسٹارک کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی تیز اور باؤنسی وکٹیں انگلینڈ کے لیے چیلنج ہوں گی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سے انتقام لینے والوں سے قدرت نے انتقام لیا، حلفاً کہتی ہوں کہ میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا، جادو ٹونے کے ذریعے چلائی جانے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کلائمٹ چینج واریئر قرار لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میرے دل میں محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے احترام موجود ہے، میری پہچان پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹیز اور بینک کے مسائل ہفتوں میں...
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سے ایک شخص کراچی اور 2 افراد حیدرآباد میں جاں بحق ہوئے۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پارک روڈ پر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پارک روڈ پر پیدل چلنے والوں،طلبہ اور خواتین و معمر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیدل چلنے والوں کو سنگلز فری کوریڈور کے قیام کے بعد پارک روڈ پر مختلف حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد اب شہزاد ٹاؤن سمیت 3 مختلف جگہوں پر پیدل چلنے والوں کے لیے پل کی تعمیر کا فیصلہ کیاگیا ہے اور سی ڈی اے نے اس حوالے سے ٹینڈرنگ کا عمل اور ٹھیکے کی منظوری کا مرحلہ شروع...
کراچی(نوائے وقت رپورٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان اور چالیس وڈیروں کانام ہے، افسر شاہی، استحصال اورظلم کے نظام نے عوام کو جکڑاہواہے، تعلیم، معیشت، پارلیمنٹ، عدالت ہر شعبہ تباہ وبرباد کردیا گیا، تمام پارٹیوں نے وڈیروں اور جاگیرداروں کو اپنے ساتھ ملارکھا ، خاندان اور وراثت پر چل رہی ہیں، صرف جماعت اسلامی عوام کی حقیقی نمائندہ اور ترجمان ہے۔21تا 23نومبر مینار پاکستان کا اجتماع عام ’’بدل دو نظام‘‘کی تحریک اور جدوجہد کا نکتہ آغاز ہوگا،جس میں اس گلے سڑے نظام کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت پروفیسر عبدالغفور احمد روڈ گلستان جوہر میں ’’بدل دو...
بالی ووڈ کی سینئر ترین اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں چل بسیں ممبئی (نیوزڈیسک)اداکارہ کے خاندان کے ایک قریبی دوست نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی اور نہ ہی خاندان نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری کیا۔ فروری 1927 کو لاہور میں پیدا ہونے والی اوما کشیاب المعروف کامنی کوشل اپنی سات دہائیوں پر مشتمل فلمی اور ٹیلی ویژن کیریئر کے باعث جانی جاتی تھیں۔ انھوں نے لال سنگھ چڈھا، کبیر سنگھ، دو راستے اور نیچا نگر میں یادگار کردار ادا کیے۔ 1946 کی فلم نیچا نگر سے اپنے ہندی سینما کے کیریئر کا آغاز کرنے والی کامنی کوشل 1940 کے عشرے کی...
کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے سی ٹی ڈی اور رینجرز کے ساتھ مل کر مدینہ کالونی میں ایک بڑا سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کا مقصد مشکوک افراد، اشتہاری مجرموں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری تھا۔ پولیس نے آپریشن کے دوران مدینہ کالونی کے مختلف گھروں کی تلاشی لی اور مشکوک افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی۔ آپریشن میں پولیس نے مدینہ کالونی کی مقامی ہوٹلوں پر بھی چھاپے مارے جہاں بیٹھے افراد کے کرمنل ریکارڈز کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چیک کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر...
خرطوم: سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین عبدر فتاح البرہان نے کہا کہ شمالی دارفور اور کورڈوفان میں پرامیلیٹری فورسز ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے حملوں سے بے گھر ہونے والے شہری ہزاروں کلومیٹر پیدل چل کر محفوظ علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ایل فاشر، بارا اور النہود سے جبری طور پر نقل مکانی کرنے والے شہری نیالا یا الفولا یا دارفور کے دیگر علاقوں میں ملیشیا کے کنٹرول میں نہیں گئے بلکہ وہ ریاستی اور سرکاری فورسز کے زیرِ کنٹرول علاقوں کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں انہیں سکیورٹی اور بنیادی ضروریات زندگی میسر ہیں۔ خیال رہےکہ گزشتہ ماہ RSF نے شمالی دارفور کے...
اسموگ کے خاتمے کے لیے ادارہ تحفظِ ماحولیات نے فیصلہ کیا ہے کہ گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیاں اب سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی۔ پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر صوبائی ادارہ تحفظِ ماحولیات (ای پی اے پنجاب) نے گاڑیوں کے اخراج (ایمیشن) کے معائنے کو لازمی قرار دیتے ہوئے سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب ’کوپ کانفرنس‘ میں اسموگ پر بھارت سے آلودگی کا معاملہ اٹھائیں گی ای پی اے کے ترجمان ساجد بشیر کے مطابق 15 نومبر 2025 کے بعد گرین اسٹیکر کے بغیر کوئی بھی گاڑی موٹروے یا شہروں کے داخلی راستوں پر داخل نہیں ہو سکے گی۔ اس اقدام کا مقصد دھواں اور...
کراچی پولیس کا سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل براہِ راست نگرانی ایس پی سہراب گوٹھ نے کی، لیڈیز پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا کراچی کے سچل تھانے کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے غیر قانونی طور پر مقیم 15 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا،آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ پولیس کے مطابق رات گئے ہونے والے آپریشن کی براہِ راست نگرانی ایس پی سہراب گوٹھ نے کی، کارروائی غیر قانونی مقیم افغانیوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کیے گئے۔ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی،آپریشن میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،...
کراچی میں سچل پولیس کا رات گئے سرچ آپریشن، متعدد افغان باشندے حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیے گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع رہائشی عمارت کے فلیٹوں میں آپریشن کے دوران لوگوں کے شناختی کوائف چیک کیے۔ سچل پولیس نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے جب افراد کے شناختی کوائف پورے نہیں تھے انہیں کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں کیا گیا، آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستے سیل کیے گئے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وہ لمحہ جب لندن کی فضا میں دھواں، چیخیں اور بموں کی گونج تھی۔ تب اْس کے الفاظ اہل ِ برطانیہ کے دلوں میں حوصلے کے چراغ جلا رہے تھے۔ وہ ونسٹن چرچل تھا۔ ایک ایسا سیاستدان جس نے اپنی زبان کو تلوار، اور اپنے عزم کو ڈھال بنا لیا۔ جب ساری دنیا سمجھ چکی تھی کہ نازی لشکر برطانیہ کو نگل جائے گا، تب اْس نے کہا: ’’ہم ساحلوں پر لڑیں گے، کھیتوں میں لڑیں گے، مگر ہار نہیں مانیں گے!‘‘ اْس کے یہ الفاظ لندن کی ویران گلیوں میں گونجے۔ ملبے تلے دبے لوگ بھی ایک دوسرے سے کہنے لگے: ’’ہم ہار نہیں مانیں گے!‘‘ چرچل نے اپنی قوم کو ہار سے بچا لیا، مگر وہ...
سٹی42: اسلام آباد کچہری خود کش دھماکے کی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ خود کش حملہ آور پیدل چل کر کچہری تک آیا۔ دھماکے کے وقت موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور پیدل کچہری تک پہنچا تھا۔ فرانزک اور جیو فینسنگ کا عمل مکمل، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ متعلقہ اے ایس آئی نے پولیس کنٹرول روم کال کر کے واقعے کی اطلاع دی اور نفری طلب کی۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی حملے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد 7 سے 8 کلو تھا۔ حملہ آور ایک ہی شخص تھا، ہینڈلر کے حوالے سے تحقیقات جاری۔ سیف سٹی کی مدد سے حملہ...
انتظامیہ نے بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آپریشنل سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کی آمد ورفت 13 نومبر تک معطل رہے گی۔ انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آپریشنل سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔ تاہم دوسری...
تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ابھینے آج صبح چنئی میں 44 سال کی عمر اپنے گھر پر چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھینے کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور مالی مشکلات کے باعث اپنی خراب صحت کے باوجود کام کر رہے تھے۔ وہ اکیلے رہتے تھے۔ ابھینے نے اپنے کیریئر کا آغاز 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم “تھلّو واد ھو ایلا مائی” سے کیا تھا، جو دھنوش کے بھائی سیلورا گھون نے لکھی تھی یہ فلم چھ اسکول کے طلبہ کی زندگیوں پر مبنی تھی اور اس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔ ابھینے نے بعد میں کئی تمل اور ملیالم فلموں میں اداکاری کی، تاہم 2014 کے بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-20 کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر میںپولیس افسران کی سرپرستی میں سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کا معاملہ ,عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سچل کو مبینہ ملزمان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سچل کو مبینہ ملزمان کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ایس ایچ او سچل مبینہ ملزمان کے خلاف انکوائری کرکے 13 نومبر تک رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں ،درخواست غوثیہ کوآپریٹو سوسائٹی کے رہائشی عباس حیدر و سمیت 12 رہائشیوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیا کہ مرزا افضل بیگ، محمد اسد، ندیم احمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-17 کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں معمر شخص سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 10افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی تھانے کی حدودحرا مسجد ماڈل کالونی میں ایک معمر شخص65سالہ صلاح الدین ولد جلیل احمد گر کر جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش کو جناح اسپتال سے قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔ سائٹ اے تھا نے کی حدود حبیب بینک پل کے قریب بجلی کا تار چوری کرنے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے26سالہ شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔سائٹ بی تھانے کی حدود...
سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی تازہ ہوا چل پڑی، کس کس کو کون کونسا عہدہ ملے گیا،، دستاویزسب نیوزپر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئینی ترمیم کی سینیٹ سے شق وار منظوری جاری، اپوزیشن کا شور شرابہ،اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا آئینی ترمیم کی سینیٹ سے شق وار منظوری جاری، اپوزیشن کا شور شرابہ،اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا سی ڈی اے میں افسران اور ملازمین کی اکھاڑ بچھاڑ جاری،مزید 20فارغ آئینی ترمیم،جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،ایگزیکٹیو سے رابطے کا مطالبہ آئینی ترمیم کی منظوری،وزیر داخلہ محسن...
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں قائم چلغوزے کی آزاد منڈی 1962 سے فعال ہے، جسے ایشیا کی سب سے بڑی چلغوزہ منڈی کہا جاتا ہے۔ یہاں شمالی وزیرستان، خصوصاً شوال وادی سے لایا جانے والا چلغوزہ خریدا اور بیچا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: چلغوزہ کی قیمت گزشتہ برس کی نسبت کم کیوں؟ چلغوزہ دنیا کے مہنگے ترین خشک میوہ جات میں شمار ہوتا ہے اور اپنی لذت، افادیت اور منفرد ذائقے کی بدولت خاص اہمیت رکھتا ہے چلغوزہ کا سیزن ہر سال اکتوبر سے دسمبر تک جاری رہتا ہے۔ اس دوران شوال کے پہاڑی جنگلات سے چلغوزہ توڑا جاتا ہے، جسے پہلے شوال کے مقامی مراکز میں جمع کیا جاتا ہے، بعد ازاں یہ آزاد منڈی میں پہنچتا ہے، جہاں...
یوں تو پاکستان میں مختلف قیمتوں کے ساتھ انواع و اقسام کی لگزری گاڑیاں موجود ہیں جنہیں روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں پر دیکھا بھی جا سکتا ہے، لیکن ہر شخص اپنی پسند اور حیثیت کے مطابق گاڑی خریدتا ہے۔ ویگو ڈالا، فرجیونر، ریز اور چیری جیسی گاڑیوں میں بنیادی فرق کیا ہے اور ان کے فیچرز کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ٹویوٹا ہائی لکس ریوو مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی سب سے پہلے بات کرتے ہیں ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کی، یہ ایک پک اپ ٹرک (ڈالا) ہے، جسے اکثر پریمیم لائف اسٹائل اور کام کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ عام طور پر اس...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے اور پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں چیئرمین تحریک تحفظ آئین محمود اچکزئی نے تحریک چلانے اور پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان کیا اور کہا تحریک شروع ہے۔ نعرہ ہوگا ’’ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے‘‘۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا 27 ویں ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے۔ آئین کا شخصیات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اشرافیہ اپنے مفادات کیلئے آئین میں ترمیم کررہی ہے۔ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا پارلیمنٹ اور عدلیہ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ ملک کو تباہی کی طرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی جعفرایکسپریس کو عارضی طورپر معطل کردیا گیا ۔ ریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی آمدورفت 13 نومبر تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق ٹرین سروس کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر معطل کیا گیا۔ انتظامیہ نے کہا کہ مسافروں کی سہولت اور نظام کی بہتری کیلیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں نامزد اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود اچکزئی، نامزد اپوزیشن لیڈر سینٹ ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھراور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، پاکستان کے بنیادوں پر حملہ ہوا ہے یہ بھی 9/11 ہے، ہم سب کچھ جانتے ہوئے اپنے ارادے سے یہاں آئے ہیں، پاکستان پر بغیر الیکشن کے بد بخت ٹولہ قابض ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، مجھ سے 5 دفعہ ملک کی آئین کی دفاع کا حلف لیا گیا، جھوٹے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں عوام کو غلط...
کوئٹہ ( نیوزڈیسک) کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس آج سے معطل رہی گی۔ ریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی آمدورفت آج سے 13 نومبر تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق ٹرین سروس کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت اور نظام کی بہتری کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، جس کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔ دوسری جانب چمن اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر ٹرین معمول کے مطابق اپنے شیڈول پر روانہ اور پہنچے گی۔
جینیٹیکس سائنس میں نوبل انعام پانے والے سائنسدان جیمس واٹسن 97 برس کی عمر پر چل بسے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈی این اے کی ساخت کے حوالے سے نوبل انعام جیتنے والے امریکی سائنسدان جیمس واٹسن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ جیمس واٹسن کی موت کی تصدیق کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے کی ہے۔ جیمس واٹسن نے 1962ء میں نوبل انعام جیتا تھا۔ جیمس واٹسن نے اپنے موت سے قبل ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ اہم کام کرنا چاہتے تھے، وہ سچائی کی کھوج میں تھے اور یہی ان کے زندگی کا مقصد تھا۔ واٹسن کو 1953ء فرانسس کرک اور مورس ولکنز کے ساتھ ڈبل ہیلکس اسٹرکچر دریافت کرنے...
چیئرمین سی ڈی اے کے احتسابی ویژن کو سلام، دو سال سے بطور ٹیم ساتھ چلنے والے آفیسرز و آفیشل اچانک نااہل و کرپٹ ہو گئے ؟ کیسے؟ عہدوں سے فارغ کیوں؟ تفصیلات سب نیوز پر
چیئرمین سی ڈی اے کے احتسابی ویژن کو سلام، دو سال سے بطور ٹیم ساتھ چلنے والے آفیسرز و آفیشل اچانک نااہل و کرپٹ ہو گئے ؟ کیسے؟ عہدوں سے فارغ کیوں؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 6 نومبر کو اچانک احتساب کا جن اس وقت بوتل سے باہر نکل آیا جب 85 افیسران و آفیشلز کو بیک جنبیش قلم ایچ آر رپورٹ کرنے کے احکامات ملے یہ امر بھی حقیقت ہے کہ زیادہ تر افیسران و افیشلز دو سال تک موجودہ ہائی کمانڈ کے منظور نظر رہے شب و روز کام کرنیوالے سی ڈی ملازمین سے متعدد خلاف ضابط کام بھی سرانجام دلوائے...
سینئربھارتی فلم ساز سنجے خان کی اہلیہ، زرین خان دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 81 سالہ زرین خان کی وفات ممبئی میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی وہ کچھ عرصے سے مختلف صحت کے مسائل کا سامنا کر رہی تھیں اور زیرِ علاج تھیں۔ زرین خان کے انتقال کی خبر نے زید خان، ہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور ان کے خاندان گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ بالی ووڈ کے نامور فنکاروں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ زرین خان فلمی دنیا کے ساتھ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی سرگرم...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں میٹرو اور اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور ہائی سپیڈٹرین چلنے جارہی ہیں۔پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا وہ اسکا حق ادا کررہی ہیں۔مریم نواز نے خدمت اور سیاست کے پیمانے تبدیل کردیئے ہیں۔مریم نواز کی مقبولیت کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔مریم نوازنے پنجاب ایئر کمپنی کی بھی منظوری دے دی۔ پہلی مرتبہ مریم نواز نے ایئر ایمبولینس کی سروس متعارف کروائی۔ پنجاب میں ٹرانسپورٹ، تعلیم،صحت اور زراعت کے شعبوں میں جدت لانے کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا۔ پنجاب میں اٹک سے رحیم یار خان اور لاہور سے صادق آباد تک بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں۔سیلاب متاثرین...
امریکہ (ویب ڈیسک )ہاورڈ ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زائد العمر افراد اگر روزانہ صرف 3,000 قدم بھی چلیں تو یہ عمل ان میں دماغی غیر فعالیت کو روک سکتا ہے، یعنی ایسے افراد میں الزائمر بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ بڑی عمر کے افراد کی جانب سے یومیہ تین ہزار قدم چلنے سے ایسے لوگوں کو بھی فائدہ ہوا جو دماغ میں ’ایمیلوئیڈ بیٹا’ نامی پروٹین کی زیادہ مقدار رکھتے تھے– مذکورہ پروٹین کی زیادتی ہی الزائمر کی بڑی وجہ سمجھی جاتی ہے، اس پروٹین کی اضافی مقدار اسی طرح کی دوسری بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ طبی ویب سائٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق ہارورڈ...
نارووال کے علاقے علی آباد کے نجی اسکول میں نویں جماعت کا طالب علم گھر سے پستول لے آیا۔ شرارتیں کرتے ہوئے گولیاں چلنے سے 3 طلبہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے طالبعلم کو حراست میں لے کر پستول برآمد کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پستول لڑکے کے والد کا ہے، طالبعلم اور اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
سپریم کورٹ میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں جھلسنے والا 19 سال کا لڑکا اسپتال میں چل بسا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا تھا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔سپریم کورٹ گیس لیکج دھماکے کے 12 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلاء بھی اپنے کمروں سے باہر آگئے تھے، سلینڈر دھماکے سے سپریم کورٹ کی کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی تھی۔
سپریم کورٹ میں گیس لیکج دھماکے میں جھلسنے والا 19 سال کا لڑکا اسپتال میں چل بسا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا تھا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ گیس لیکج دھماکے کے 12 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلاء بھی اپنے کمروں سے باہر آگئے تھے، سلینڈر دھماکے سے سپریم کورٹ کی کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی تھی۔
امریکا میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ 5 ہزار قدم چلنے سے دماغ الزائمر کی بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ تحقیق میں تقریباً 300 معمر افراد کو 14 سال تک فالو کیا گیا، نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد کے دماغ میں بیٹا ایمائلائڈ نامی پروٹین کی مقدار زیادہ تھی جو الزائمر کی ابتدائی علامت ہے، اگر وہ جسمانی طور پر فعال تھے تو ان میں ذہنی تنزلی کی رفتار کم دیکھی گئی۔ یہ تحقیق 3 نومبر کو نیچر میڈیسن (Nature Medicine) میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اگرچہ ورزش سے بیٹا ایمائلائڈ کی مقدار کم نہیں ہوتی، تاہم یہ ٹاؤ (Tau) نامی زہریلے پروٹین کی افزائش کو سست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے سابق نائب صدر ڈک چینی 84 برس کے عمر میں چل بسے ہیں ان کے خاندان نے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈک چینی 84 برس کی عمر میں چل بسے۔ امریکی تاریخ کے طاقتور ترین نائب صدر کہے جانے والے ڈک چینی کے خاندان نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ڈک چینی نے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش جونیئر کے ساتھ دو مسلسل ادوار (2001 سے 2009) تک ملک کے 96 ویں نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈک چینی اپنی عمر کے آخری برسوں میں پارٹی سے دور ہو گیئے تھے تاہم وہ اپنے سخت گیر...
چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح کردیا جس کے بعد ٹرین نئی کوچز کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی ۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ریل کار کی تمام کلاسز کی کوچز کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے ریل کار میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا بھی جائزہ لیا ۔عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں جدید سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، مسافروں کو زیادہ آرام دہ اور جدید سہولتوں سے آراستہ سفر میسر آئے گا، تمام کلاسوں میں مسافروں کو معیاری اشیاء ، مشروبات اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا...
سپرہائیوے پرواقع براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت بھتیجا جاں بحق اورچچا زخمی ہوگیا،چچا کی فائرنگ مسلح ملزمان کی زخمی ہوئے جوکہ موقع پر سے فرارہوگئے۔رواں سال شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 76 ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق سچل تھانے کے علاقے سپرہائیوے پر واقع براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے بچے سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرچھیپا ایمبولنس کے ذریعے اسپارکو روڈ پرواقع ڈاؤ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے بچے کے جاں بحق ہونے والے بچے کی تصدیق کردی گئی۔ جاں بحق بچے کی شناخت 12...
کراچی(نیوز ڈیسک) آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی، تمام رینج اور زون کے ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دیکھا گیا ہے کہ صوبے بھر میں روڈ پر بہت سی بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں۔ خط کے مطابق ایسے گاڑیوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس اور متعلقہ رولز کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔ خط کے مطابق ایسی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخوا میں بڑی مثبت سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلی فون پر رابطے کرکے امن و امان کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں کو ساتھ چلنے کی پیشکش کر دی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مولانا فضل الرحمٰن، آفتاب شیرپاؤ، ایمل ولی خان کو ٹیلی فون کیا، انہوں نے سراج الحق، امیر مقام، اور محمد علی شاہ باچا سے بھی رابطہ اور قیام امن کے حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کی پیشکش کی۔ اسی طرح گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے درمیان بھی دوریاں ختم ہونے لگی ہیں۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے گورنر فیصل کریم کنڈی...
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے میں بڑی مثبت سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطے کئے اور صوبائی اسمبلی کی اِن ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے صوبے کے دیگر سیاسی رہنماؤں، جن میں مولانا فضل الرحمن، سراج الحق، امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ اور محمد علی شاہ باچا شامل ہیں، سے بھی رابطے کیے ہیں۔ ان تمام رہنماؤں سے صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ...
نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا ہے۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 41ویں اوور میں 222 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف 45ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ترین ریکارڈ بنالیا انگلینڈ کی ابتدائی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی اور ٹیم کے 5 کھلاڑی صرف 44 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں جوش بٹلر نے 38، جیمی اوورٹن نے 68 اور بریڈن کرس نے 36 رنز بناکر ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ ٹاپ آرڈر میں جیمی اسمتھ 5، بین...
خیبر پختونخوا میں بڑی مثبت سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفون پر رابطے کرکے امن و امان کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں کو ساتھ چلنے کی پیشکش کر دی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مولانا فضل الرحمٰن، آفتاب شیرپاؤ، ایمل ولی خان کو ٹیلی فون کیا، انہوں نے سراج الحق، امیر مقام، اور محمد علی شاہ باچا سے بھی رابطہ اور قیام امن کے حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کی پیشکش کی۔ اسی طرح گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے درمیان بھی دوریاں ختم ہونے لگی ہیں، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کرکے انہیں سیکیورٹی کمیٹی میں شرکت...
پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار عزیر عباسی طویل علالت کے بعد اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔ عزیر عباسی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ایک ستون کی حیثیت سے کئی دہائیوں تک اپنے فن کے جوہر دکھاتے رہے اور متعدد یادگار کرداروں کے ذریعے شائقین کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا گئے۔ عزیر عباسی کو ڈرامہ سیریل ’انتقام‘ میں رشید بابا کے کردار سے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی، جہاں ان کی شاندار اداکاری اور شائستہ اردو تلفظ نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا۔ ان کے فنی سفر کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں ’کراچی ڈویژن‘، ’باشو‘، ’ہیر رانجھا‘ اور ’کھلونا‘ جیسے مشہور سیریلز شامل ہیں۔ اداکار کا تعلق ایک ایسے فنکار...
صوبۂ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مضرِ صحت پاپڑ کھانے سے تین بھائیوں کی حالت خراب ہو گئی۔اہلِ خانہ کے مطابق بچوں نے محلے کی دُکان سے پاپڑ خرید کر کھائے تھے، پاپڑ کھانے کے بعد بچوں کی حالت بگڑی۔ریسکیو کے حکام کے مطابق اسپتال میں ایک بچہ دورانِ علاج دم توڑ گیا ہے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو کے حکام کے مطابق بچوں کی عمریں چار سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔
کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی سمیت صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ’’فیس لیس ای ٹکٹنک سسٹم‘‘ کی کارکردگی سے متعلق پہلا جائزہ اجلاس ہوا۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ویلفیئر، ٹریننگ، ڈی جی سیف سٹی، ڈی آئی جیز کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، اسٹیبلشمنٹ، ہیڈکواٹرز، ٹریفک کراچی، آئی ٹی، ایڈمن کراچی، ڈرائیونگ لائسنس، فائنانس اور دیگر اے آئی جیز نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے شہر میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سہولت اور اس کے مختلف امور و اقدامات پر...
آسٹریلوی خاتون کو کروز جہاز دور دراز جزیرے پر تنہا چھوڑ آیا، جس کے سبب اس کی موت ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوزین نامی 80 سالہ آسٹریلوی خاتون کروز جہاز پر 60 دنوں کے سفر پر تھی، تاہم کروز جہاز کی غلطی کے سبب گریٹ بیریئر ریف کے جزیروں میں سے ایک لیزرڈ جزیرے پر تنہار رہ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ المناک واقعہ 24 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا جب خاتون آسٹریلوی شہر کیرنز کے شمال میں 250 کلومیٹر (155 میل) کے فاصلے پر لیزرڈ جزیرے پر پیدل سفر کر رہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون جزیرے کی سب سے اونچی چوٹی، کُکز لُک پر اپنے گروپ کے ہمراہ ہائیکنگ پر گئی۔...
ابھرتے ہوئے 17 سالہ نوجوان کرکٹر نیٹ پریکٹس کے دوران گردن پر گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان بلے باز بین آسٹن کو نیٹ پریکٹس کے دوران گردن پر گیند لگی۔ رپورٹ کے مطابق بین منگل کو میلبورن میں ٹی 20 میچ سے قبل پریکٹس کررہے تھے اور انہوں نے بیٹنگ کے وقت ہیلمٹ لگا رکھا تھا۔ اسی دوران فاسٹ بولر کی گیند اُن کی گردن پر لگی اور وہ پچ کر ہی گر پڑے اور پھر انہیں فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دو روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔ بین آسٹن کی ناگہانی موت پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ،...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات فوری طور پر دوبارہ شروع کرے گا تاکہ وہ دیگر جوہری طاقتوں کے ساتھ برابر کی بنیاد پر کھڑا رہ سکے۔ یہ اعلان انہوں نے جنوبی کوریا کے شہر بوسان سے اپنے ایشیائی دورے کے اختتام پر وطن واپسی سے قبل کیا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ محکمہ دفاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی جانچ دیگر ممالک کی طرح فوری شروع کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا کے پاس موجودہ وقت میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں، لیکن چین اگلے پانچ سالوں میں امریکا کے قریب پہنچ سکتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف 12 سال بعد مجموعی طور پر جب کہ 17 سال بعد اپنے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز جیت کر کرکٹ مداحوں کو خوش کردیا۔ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔میچ کا آغاز انگلینڈ کے لیے مایوس کن رہا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ کی بیٹنگ لائن محض 36 اوورز میں 175 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔جیمی اوورٹن نے 42 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ کپتان ہیری بروک 34 رنز بنا سکے۔ تجربہ کار بلے باز...
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف زیادہ چلنا ہی نہیں بلکہ آپ کیسے چلتے ہیں، یہ زیادہ اہم ہے۔ یعنی 10 ہزار قدم پورے کرنے سے زیادہ، چلنے کی رفتار اور تسلسل آپ کی صحت کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ تحقیق معروف جریدے ’اینلز آف انٹرنل میڈیسن‘ میں شائع ہوئی، جس کے مطابق 15 منٹ یا اس سے زائد بلا رُکے چلنے والے افراد میں دل کی بیماریوں اور قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں طور پر کم پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے روزانہ 100 منٹ پیدل چلنا کمر درد میں نمایاں کمی کیسے کرتا ہے؟ مسلسل چلنے کے حیران کن نتائج تحقیق کے مطابق جن افراد نے کم از کم 15...
بلدیہ اتحاد ٹاؤن کراچی میں کلینک میں علاج کے دوران ایک شخص چل بسا۔ریسکیو حکام کے مطابق شہری کی لاش مزید کارروائی کےلیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کلینک میں غلط انجکشن لگائے جانے سے مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔پولیس نے کلینک انتظامیہ کے 2 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے، جہاں تفتیشی کارروائی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ دھوپ اور بادل کے ساتھ موسم گرم اور خشک رہے گا۔ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شمال اور شمال مشرقی سمت سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں، صبح و رات کے اوقات میں خنکی محسوس ہوگی جبکہ دن کے وقت موسم گرم رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ شہر میں آئندہ 3 روز وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،شمال مشرق سے خشک اور گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ کراچی میں موسم کی تبدیلی کے باعث شہر کا فضائی معیار مزید خراب ہوگیاہوا میں آلودگی کی شرح 174 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات...
---فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 3 روز وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شمال مشرق سے خشک اور گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں گی۔دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات کا کم سے درجۂ حرارت 22 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن نے 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی جانب حرکت کی ہے، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق سسٹم کراچی سے 880 اور بھارتی گجرات سے...
ڈاکٹر سلیم خان مضمون کی سرخی پڑھ کر قارئین اگر سوچ رہے ہیں کہ غالب کے اس شعر میں یہ ‘پوٹس’ کون ہے ؟ تو ان کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرفیت ہے اور چونکہ وزیر اعظم نریندر مودی ان سے محبت کرتے ہیں تو ظاہر ہے پیار کے اسی نام سے پکارتے ہوں گے ۔ اس تمہید سے شعر کا مخاطب بھی واضح ہے ؟ بقول میر تقی میر’پتاّ پتاّ بوٹا بوٹا راز ہمارا جانے ہے ‘۔ ویسے کل یگ کا گل ُ یعنی ڈونلڈ ٹرمپ سب جانتا ہے اور اس نے فی الحال نریندر مودی کی بتی گل کررکھی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے آسیان میں عدم شرکت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-12 کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار سے رینٹ اے کے کار کے مالک عالمگیر درران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹائون بنگلا بازار میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً پونے ایک بجے 50 سالہ محمد عالمگیر ولد محمد اسلام اپنے رینٹ اے کار آفس میں بیٹھا ہوا تھا۔ اسی دوران دو مسلح ڈاکو دفتر میں داخل ہوئے اور موجود افراد سے نقدی و موبائل فون لوٹ لیے۔ڈاکو جب عالمگیر کے قریب پہنچے تو اس نے دفاع میں ایک پانا اٹھایا، جس پر ڈاکوؤں نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی۔ گولی عالمگیر کے پیٹ میں لگی، جس سے وہ شدید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت) شہر بھر میں تجاوزات کی بھر مار پیدل چلنے والے شہری پریشان۔ فوٹ پاتھ پر ہوٹل مالکان نے کرسیاں رکھ دیں۔ شہریوں کا کمشنر حیدرآباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ مٹیاری شہر کے مختلف علاقوں اور سڑکوں پر تجاوزات کی بھر مار۔ پیدل چلنے والے شہری اور خواتین مشکلات میں مبتلہ ہوگئیں۔ بس اسٹاپ۔ گرلز ہائی اسکول۔ پرائمری اسکول۔ سرکاری ہسپتال۔ گورنینٹ کالج سمیت ٹھارو شاہ روڈ پر چنگچی رکشا اور سوزوکی والوں نے غیر قانونی اسٹاپ قائم کردیے جس کے باعث عوام شدید پریشان ہیں۔ دوسری جانب پیدل چلنے والے لوگوں کے لیے بنائے گئے فوٹ پاتھ پر ہوٹل مالکان نے کرسیاں رکھ لیں ہیں جس سے عام لوگوں کے لیے مزید مسائل پیدا ہو...
ISTANBUL: ترکیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد نے اپنا حتمی اور ٹھوس مؤقف پیش کردیا ہے تاہم سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی مؤقف پیش کر دیا اور واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی نا منظور ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے، اس...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے سچل گوٹھ سے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈکیت گروہ مختلف علاقوں میں 50 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ کراچی پولیس کی پشاور میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتارپولیس کے مطابق ملزمان پیپلز پارٹی کے سابق کونسلر فائق، کارکن اسماعیل اور ساجد کے قتل میں مطلوب تھے۔ پولیس نے کہا کہ گرفتار ڈاکوؤں نے خاتون سے اسلحے کے زور پر کان کی بالیاں بھی چھینی تھیں۔گرفتار ڈاکوؤں سے پستول، موبائل فونز، گھڑی اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ڈاکو عبدالصمد، رضوان اور آفتاب علی عادی جرائم پیشہ ہیں۔
—فائل فوٹو اڈیالہ جیل سے امراض قلب کے اسپتال منتقل 3 قیدیوں میں سے ایک چل بسا۔جیل ذرائع کے مطابق 3 قیدیوں کو دل کی تکلیف پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا، ایک قیدی اسپتال منتقلی کے دوران ہی چل بسا، جسے اسپتال نے لینے سے انکار کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والا قیدی تھانہ کلرسیداں میں منشیات کیس میں گرفتار تھا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل بقیہ 2 قیدی قتل کے مقدمات کے ملزمان ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران نوآموز فاسٹ بولر ہرشِت رانا پر ان کے سخت رویے نے سلیکشن پر پہلے سے جاری بحث کو مزید منفی موڑ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گمبھیر نے ہرشِت کو دو ٹوک انداز میں کہا کہ ’پرفارم کر، ورنہ باہر بٹھا دوں گا‘۔ یہ جملہ نہ صرف ڈریسنگ روم کے ماحول کی جھلک دکھاتا ہے بلکہ یہ تاثر بھی ابھر رہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے اندر دباؤ اور عدم اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔...
— فائل فوٹو کراچی کی مرکزی شاہراہیں اور پیدل چلنے والے راستوں کی دھلائی کا کام شروع کر دیا گیا۔ترجمان میئر کراچی نے بتایا کہ میئر کراچی کے احکامات پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے صفائی کا آغاز کر دیا ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ رات گئے فریئر ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن میں سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کی گئی ہے۔ترجمان میئر کراچی نے بتایا کہ تمام اضلاع میں سالڈ ویسٹ بورڈ سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کرے گی۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کی رونقیں ایک بار پھر سے بحال ہو رہی ہیں، شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے سائنس دانوں نے توانائی ذخیرہ کرنے کے میدان میں ایک حیران کن پیش رفت کرتے ہوئے ایسا بیٹری سسٹم تیار کر لیا ہے جو نو ہزار گھنٹوں سے زیادہ عرصے تک فعال رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ سسٹم نہ صرف روایتی لیتھیم بیٹریوں سے زیادہ دیرپا ہے بلکہ اس میں آگ لگنے، لیک ہونے یا کارکردگی متاثر ہونے جیسے خطرات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں برقی گاڑیوں اور پاور گرڈز کے نظام کو نئی جہت دے سکتی ہے۔لیتھیم میٹل بیٹریوں کو طویل عرصے سے مستقبل کی توانائی کا ستون سمجھا جاتا ہے، لیکن ان میں موجود مائع الیکٹرولائٹس ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہے ہیں۔...
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بغیر چل ہی نہیں سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں تعمیر و ترقی ہو یا جرائم کنٹرول، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مل کر کام کر رہے ہیں۔ طارق فضل چوہدری نے خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ تبدیلی کی وجہ بتادیوفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےخیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی وجہ بتادی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بغیر چل ہی نہیں سکتی، کوئی سپر پاور ملک بتائیں، جس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کھڑی نہ ہو اور وہ سپرپاور ہو۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دنیا میں اس وقت جو عزت وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو...
چینی سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کی لیتھیئم بیٹری متعارف کروا دی ہے جو 9 ہزار گھنٹوں تک محفوظ طریقے سے چل سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٰالیکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریوں سے متعلق بڑا دعوی اس پیشرفت کو لیتھیئم بیٹری ٹیکنالوجی میں ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے جو مستقبل میں الیکٹرک گاڑیوں اور بجلی کے گرڈ جیسے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے نظاموں کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ بیٹری فیل ہونے کی عام وجوہات روایتی لیتھیئم میٹل بیٹریاں اگرچہ زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن ان میں لیکج، آگ لگنے اور خطرناک سوئی نما دھات کے ڈھانچے بننے جیسے مسائل پائے جاتے ہیں جو بیٹری کی محفوظ کارکردگی اور...
سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایس ڈی پی او اور سچل کے ایس ایچ او عدالت میں پیش ہوئے, پولیس افسران نے کہا کہ لاپتا شہری کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ درخواستگزار نے کہا کہ نثار پہنور تقریباً 2 ماہ سے لاپتا ہیں, پولیس کو والد کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔ اگر کسی کیس میں مطلوب ہیں تو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ نثار پہنور کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس پر برہم ہوگئی۔ عدالت...
کوئٹہ سے چمن کے درمیان چلنے والی پسنجر ٹرین سروس مسلسل چھٹے روز بھی معطل ہے جبکہ دیگر ٹرینیں معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی معطلی کی وجہ بارڈر کی موجودہ صورتحال ہے جس کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرین سروس منسوخ کی گئی ہے۔ کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل اپنی معمول کی آمد و رفت کے مطابق چل رہی ہیں۔
پاکستان کی معروف بیوٹیشن، بزنس ویمن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اپنی ازدواجی زندگی اور علیحدگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ ایسڈ حملوں کی متاثرہ خواتین کی بحالی اور دیگر فلاحی کاموں سمیت شوبز کی دنیا میں مشہور مسرت مصباح نے بتایا کہ ان کی شادی صرف 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے طلاق کے موضوع پر پہلے کبھی عوامی سطح پر بات نہیں کی تھی، مگر حال ہی میں ایک مذہبی عالم سے مشورے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اگر اس تجربے کو شیئر کرنے سے دوسری خواتین کو حوصلہ ملتا...
بالی ووڈ کے معروف اداکار اسرانی 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سینیئر اداکار اسرانی طویل عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ابتدائی زندگی اور تعلیم یکم جنوری 1940 کو جے پور میں پیدا ہونے والے گووردھن اسرانی کے والد کا قالین کا کاروبار تھا، تاہم انہوں نے خاندانی پیشے میں دلچسپی نہیں لی۔ اسرانی نے ابتدائی تعلیم سینٹ زیویئرز اسکول جے پور سے حاصل کی اور راجستھان کالج سے گریجویشن مکمل کیا۔ بعد ازاں وہ آل انڈیا ریڈیو جے پور سے بطور وائس آرٹسٹ منسلک ہوگئے۔ View this post on Instagram A post shared by India Today (@indiatoday) فلمی کیریئر اور یادگار...
آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں بھارت کو شکست دے دی۔ پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو بھارتی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ بھارت کے ابتدائی تین بلے باز مجموعی طور پر صرف 18 رنز بناسکے جو نیوزی لینڈ کے خلاف 2019 کے ورلڈکپ سیمی فائنل کے بعد کم ترین اسکور ہے۔ The 18 runs between Rohit Sharma, Shubman Gill and Virat Kohli today is the lowest aggregate by India's top three in a men's ODI since the 2019 World Cup semi-final against New Zealand ???? pic.twitter.com/cCl0KqWrZg — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 19, 2025 شبمان گل 10، روہت شرما 8 اور...
ہفتے کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے میچ کے دوران ایک لمحے کے لیے شائقینِ کرکٹ حیران رہ گئے جب اسکرین پر آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل اسٹارک کی گیند کی رفتار 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ ظاہر ہوئی۔ یہ منظر اتنا چونکانے والا تھا کہ بہت سے مداحوں نے سمجھا شاید اسٹارک نے شعیب اختر کا 2003 ورلڈ کپ میں بنایا گیا تیز ترین گیند کا ریکارڈ (161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ) توڑ دیا ہے۔ یہ گیند میچ کی پہلی ہی ڈلیوری تھی جو اسٹارک نے بھارتی کپتان روہت شرما کی جانب پھینکی۔ روہت نے گیند کو نیچے کھیل کر ایک رن حاصل کیا، لیکن اس کے فوراً بعد اسپیڈ گن پر 176.5 کلو میٹر فی...
لندن:۔ سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کی والدہ اور برطانوی سماجی شخصیت لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ 91 سال کی عمر میں چل بسیں۔ آنجہانی لیڈی انیبل 11جون 1934کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ وہ برطانوی اشرافیہ کے ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتی تھیں، ان کی پہلی شادی مارک برلی سے ہوئی، جنہوں نے لندن میں مشہور نائٹ کلب انیبلز (Annabels) قائم کیا، جس کا نام انہوں نے اپنی اہلیہ کے نام پر رکھا۔ بعد ازاں انہوں نے معروف بزنس مین سر جیمز گولڈ سمتھ سے شادی کی۔ لیڈی انیبل کے تین بچے ہیں، جمائمہ، زیک، اور بین گولڈ اسمتھ، ان کی بیٹی جمائمہ گولڈ اسمتھ نے 1995ءمیں عمران خان سے شادی کی تھی، یوں لیڈی...