جنگ میں صرف دو ہی فریق ہیں ایک مسلمان دوسرا نیتن یاہو: مولانا طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے ایران اسرائیل جنگ کے بارے میں کہا ہے کہ اس جنگ میں دو ہی فریق ہیں ایک مسلمان دوسرا نیتن یاہو۔
طاہر اشرفی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمانوں کو تقسیم کرے گا اس سے بڑا ظالم کوئی نہیں ہو گا۔
اُنہوں نے کہا کہ دشمن ایک ہو کر مسلمانوں پر حملہ آور ہے تو ہمیں بھی ایک ہو جانا چاہیے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارے چھوٹے چھوٹے مسائل ہیں جن کو ہم نے مل کر حل کرنا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع، معاشرے سے قبل اپنی اصلاح ضروری، گھروں میں اسلام نافذ کریں: علما
رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ربیع الحق آف بنگلہ دیش، مولانا عبدالرحمان، مولانا محمد اسماعیل گودرہ، مولانا زبیر الحسن نظام الدین (بھارت)، مولانا احمد لاٹ، مولانا محمد فاروق، مولانا ابراہیم دیولہ سمیت دیگر نے کہا کہ نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے روکنا یہی امر بالمعروف ونہی عن المنکر ہے۔ معاشرے کی اصلاح کیلئے سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے۔ آج کا مسلمان رسوا ہورہا ہے۔ پریشانی اور آفات میں گھرے ہوئے مسلمان نے اپنے رب سے ناطہ توڑ لیا ہے، رب کی بجائے سبب پر یقین کرکے اپنی دنیا و آخرت تباہ کررہا ہے۔ حقیقی خالق کو منا لیں، احوال کی درستی خود بخود ہو جائے گی۔ اخلاق، معاملات، معاشرت سب کو اسلامی بنانے کی ضرورت ہے۔ اغیار کی نقالی کو چھوڑ کر آقائے کائنات ﷺ کی اطاعت کو اپنا لینے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابیاں ہیں۔ آج اگر ہر مسلمان کا عقیدہ درست ہو جائے تو اللہ کی رحمتوں کا نزول شروع ہو جائے۔ تعلق کو مضبوط بنانے کیلئے نماز کو لازمی پکڑ لو۔ دکھ تکلیف، ہر حاجت کیلئے اپنے رب کو پکاریں، اسی سے مدد مانگیں، وہ سنتا ہے، وہی سننے والا ہے، وہی مشکل کشا، حاجت روا ہے، اس کے علاوہ کوئی دینے والا نہیں ہے۔ علماء کرام نے مزید کہا کہ اپنی اولاد، مال کو دین کیلئے وقف کریں، اپنے گھروں میں اسلام نافذ کریں، اپنے دلوں کو قرآن حکیم کی تلاوت سے روشن کریں، دنیا کی تکلیفوں اور مصیبتوں سے نجات مل جائے گی۔