data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کو غیر قابل رہائش قرار دینے والی رپورٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اگر کراچی رہنے کے قابل نہیں تو پورے ملک سے ہزاروں افراد یہاں کیوں آ رہے ہیں؟

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ایک رپورٹ کو ضرورت سے زیادہ اچھالا گیا جس میں کراچی کو دنیا کے بدترین شہروں میں شمار کیا گیا، مگر اس کے باوجود ملک کے کونے کونے سے لوگ کراچی کا رخ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کراچی اتنا ہی غیر محفوظ اور غیر موزوں ہے تو لوگ لاہور، اسلام آباد یا پشاور جانے کے بجائے کراچی میں کیوں رہائش اختیار کر رہے ہیں؟ شرجیل میمن نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شہر میں مسائل ضرور موجود ہیں لیکن پھر بھی تین کروڑ سے زائد کی آبادی کو پانی میسر ہے، صفائی ہو رہی ہے، کچرا اٹھایا جا رہا ہے اور لوگ روزگار کے لیے دفاتر اور کاروبار پر جا رہے ہیں۔

سینئر وزیر نے کہا کہ کراچی کا شمار پاکستان کے معاشی دل میں ہوتا ہے اور یہی شہر روزگار، تعلیم اور سہولتوں کے اعتبار سے لاکھوں افراد کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسائل کا ذکر ضرور ہونا چاہیے، مگر شہر کی مجموعی حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رہے ہیں

پڑھیں:

کراچی معاشی حب، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے، یحییٰ آفریدی

ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ہونے والی ملاقات میں چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔

چیف جسٹس نے ہر صوبے میں ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر وڑائچ اور عبدالرحمٰن کورائی بھی شامل تھے، ملاقات میں لا اینڈ جسٹس کمیشن کے ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری سہیل مشوری بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی معاشی حب، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے: چیف جسٹس
  • کراچی معاشی حب، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے، یحییٰ آفریدی
  • کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے، چیف جسٹس
  • کراچی ملک کا معاشی حب ہے،  یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام  اہم ہے، چیف جسٹس آف پاکستان
  • کراچی سرکلر ریلوے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت عالمی شراکت داروں سے رابطے جاری ہیں، شرجیل میمن
  • سندھ اسمبلی میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہیں، شرجیل میمن  
  • کراچی میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، چینی اور چاول کے ہزاروں تھیلے برآمد
  • آج سندھ اسمبلی میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہیں، شرجیل میمن
  • ریڈلائن بی آر ٹی، شرجیل میمن کا منصوبے کی راہ میں تمام رکاوٹیں 15 ستمبر تک ہٹانے کا حکم
  • ریڈلائن بی آر ٹی؛ شرجیل میمن کا  منصوبے کی راہ میں تمام رکاوٹیں 15 ستمبر تک ہٹانے کا حکم