خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کا وزیراعلیٰ پر اظہار اعتماد، بانی سے اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا اسمبلی کے ممبران نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خطاب کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف سازشوں کا انکشاف کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات اور ہدایت لے کر ہی مالی سال کا بجٹ منظور کریں گے مگر ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی اور اب بجٹ کے معاملے پر معاشی ایمرجنسی لگا کر صوبائی حکومت ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
اس موقع پر ایوان میں موجود تمام حکومتی اراکین نے تمام حکومتی اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا اور بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
PTI اراکین نے کروڑوں کی پیشکش ٹھکرائی،کمپرومائز نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا۔
جن کے بچے، گھر، کاروبار سب متاثر ہوئے، وہ آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیسز ختم کرانے اور مراعات لینے والوں سے ہمارا راستہ الگ ہے۔
پارلیمنٹ کا میدان خالی نہیں چھوڑا، الیکشن ہم سے چرائے گئے، مگر ہم نے پھر بھی ہار نہیں مانی۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ضرور ملاقات کروں گا، ہم نے مشکل راستہ چُنا، آسان آپشنز کو رد کیا ہے۔