data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے بابر اعظم کے مقابلے میں شاہین شاہ آفریدی کو بہتر ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی قرار دیا ہے۔

اپنے حالیہ بیان میں مائیکل وان نے کہا کہ بابر اعظم بلا شبہ ایک عمدہ بیٹر ہیں، لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی جدید ٹیموں کے لیے موزوں نظر نہیں آتے۔ ان کے مطابق اگر بابر کو انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کا حصہ تصور کیا جائے، تو وہاں ان کے لیے اس فارمیٹ میں جگہ بنانا مشکل ہوگا۔

مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین بولر اور پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں میچ ونر قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم، فخر زمان اور محمد عامر جیسے کھلاڑی بھی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اہم اور مؤثر رکن ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مائیکل وان نے ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز وائٹ بال کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کے باعث بابر اعظم، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی کی پوزیشنز میں نمایاں ترقی دیکھی گئی، جبکہ اسپنر ابرار احمد بدستور ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں۔

نئی رینکنگ کے مطابق ابرار احمد بولنگ کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں اور وہ واحد پاکستانی بولر ہیں جو عالمی ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی تین درجے ترقی کے ساتھ تیرہویں پوزیشن پر پہنچ گئے، جبکہ محمد نواز ایک درجہ اوپر چڑھ کر بتیسویں نمبر پر آگئے۔ دوسری جانب سفیان مقیم چار درجے تنزلی کے بعد چوبیسویں نمبر پر چلے گئے۔

بلے بازوں کی فہرست میں صاحبزادہ فرحان گیارہویں نمبر پر برقرار ہیں، بابر اعظم نو درجے بہتری کے بعد تیسویں، صائم ایوب دس درجے ترقی کے ساتھ انتالیسویں، اور سلمان آغا دس درجے بہتری کے بعد چونیویں نمبر پر آگئے ہیں۔ محمد رضوان دو درجے تنزلی کے بعد بیالیسویں پوزیشن پر ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جب کہ بولرز میں بھارتی اسپنر ورون چکروتی نے پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یو این ڈی پی کے ریذیڈنٹ نمائندہ سیموئل رزک ملاقات کررہے ہیں
  • اسلام آباد:ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن کے صدرشیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کررہے ہیں
  • اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری
  • آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری
  • پشاور ہائیکورٹ :اعظم سواتی کو 10دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • بابراعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع
  • بابراعظم کے لیے شاندار مواقع: ایک ہی سیریز میں کتنے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟
  • بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں 2 بڑے ریکارڈز توڑنے کے قریب
  • بابر اعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع
  • بابر اعظم کے پاس ون ڈے میں نیا ریکارڈ بنانے، کئی لیجنڈز سے آگے نکلنے کا سنہری موقع