ایرانی سپریم لیڈر کا روسی صدر کو خط: امریکا و اسرائیل کیخلاف عملی مدد کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران:ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں روس سے کھلی اور فعال حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے ایک تحریری پیغام روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو روانہ کیا ہے جو ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ذریعے ماسکو پہنچایا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس پیغام میں ایران پر امریکا اور اسرائیل کی کھلی جارحیت کو “ریاستی دہشت گردی” قرار دیا گیا ہے اور روس سے کہا گیا ہے کہ وہ ایران کے دفاع میں “فعال اور غیر مبہم کردار” ادا کرے۔
علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کھلے حملوں اور ہماری قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششیں عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ایران اس وقت عالمی اتحاد اور خصوصی طور پر روس جیسے شراکت دار کی عملی حمایت کا مستحق ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران کو اب تک روس کی جانب سے دی گئی حمایت پر مایوسی ہوئی ہے اور ایرانی قیادت سمجھتی ہے کہ ماسکو کو موجودہ صورتِ حال میں زیادہ واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔
خیال رہےکہ روسی حکام نے اسرائیلی حملوں کی عمومی مذمت کی ہے، وہیں امریکی حملوں پر تاحال روسی صدر نے کوئی براہ راست بیان جاری نہیں کیا۔
واضح رہےکہ ایران اور روس کے درمیان 20 سالہ تزویراتی معاہدہ نافذ العمل ہے،روس ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مزید دو ری ایکٹرز کی تعمیر میں تعاون کر رہا ہے،روس نے ایران سے یوکرین جنگ کے لیے ہتھیاروں کی خریداری بھی کی ہے، بالخصوص ڈرونز اور میزائل کی۔
????یاد رہےکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس، چین اور پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو روکنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد پیش کی ہے، روسی سفیر واسیلی نیبینزیا نے اجلاس میں امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “2003 میں جھوٹے دعووں کے تحت عراق پر حملہ کیا گیا، آج بھی وہی پرانی کہانی دہرائی جا رہی ہے، دنیا سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک بار پھر امریکی ‘افسانوں’ پر یقین کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایران کے
پڑھیں:
ایران ملتِ اسلامیہ کے سر کا تاج، امریکی دھمکیاں مرعوب نہیں کر سکتیں، قاسم علی قاسمی
رہنما شیعہ علماءکونسل پنجاب کا کہنا ہے کہ ایران اسلامی دنیا کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فلسطین کیساتھ کھڑا ہے، ایران نے ہمیشہ اپنی پالیسی سے امت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے کہا ہے کہ ایران ملت اسلامیہ کے سر کا تاج اور غیرت مند ملک ہے، جس نے امریکہ اور یورپی ممالک کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، امریکی دھمکیاں اور حملے ایرانی قیادت کو مرعوب نہیں کر سکے اور نہ ہی آئندہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پوزیشکیان کا حالیہ بیان قابل تحسین ہے، جس میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی اور سول مقاصد کیلئے نیوکلیئر پروگرام پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا، بلکہ امریکی حملے کے نتیجے میں ہونیوالے نقصان کا ازالہ اور تعمیرنوء کے کام جلد شروع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بہادر قوم، فوج اور پاستداران انقلاب نے ثابت کیا ہے کہ وہ اسلامی دنیا کے قیادت کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایران نے ہمیشہ اپنی پالیسی سے امت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔