data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قطر: ایران کی طرف سے قطر میں موجود امریکی ایئر بیس پر میزائل حملہ کردیا گیا، ایران نے امریکی فضائی اڈے علی العُدید کی جانب کم از کم 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق پچھلے برسوں میں ایران کے فائر کیے گئے میزائل، اگرچہ کم دائرہ کے تھے، مگر یہ حملے اس سے کہیں زیادہ بڑی تباہی کی تشہیر ہیں، یہ حملہ آپریشن بشارت نصر (Operation Glad Tidings of Victory” )کے نام سے ہوا۔

حکومتی اطلاعات کے مطابق دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ، جس کے بعد قطری فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی گئی جبکہ امریکی اور برطانوی شہریوں کو اپنے محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت جاری کی گئی ۔

قطری وزارت خارجہ نے ایئر ٹریفک بند کرنے کے اقدام کو محفوظی تدبیر قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ “سیکیورٹی صورتحال مستحکم ہےاور وہ عوام اور زائرین کی حفاظت کے لیے تیار ہیں ۔

خیال رہےکہ  ایران کے میزائل حملے کی اطلاع کے بعد عراق میں عین السد ائیر بیس پر امریکی دفاعی نظام متحرک کر دیا گیا اور وہاں موجود فوجیوں کو بنکروں میں پناہ لینے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔

جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اور ایران کے درمیان کشیدگی میں شدت، خاص طور پر امریکی فضائی حملوں کے بعد (جو کہ تین ایرانی جوہری سائٹس پر کیے گئے تھے) کے بعد پیش آنے والی یہ خونی کارروائی اہم موڑ ثابت ہو رہی ہے ۔

امریکی فورسز نے پہلے ہی کچھ طیارے اور جہازقطر سے منتقل کر دیے تھے، تاکہ ممکنہ خطرات سے بچاؤ کیا جا سکے۔

یاد رہےکہ امریکا نے کہاکہ  امریکی و ایرانی اعلیٰ حکام اس حملے کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں، اگر ایران کی جانب سے جوابی کارروائی ہوئی تو وہ اس کا جواب “کہیں زیادہ طاقت سے” دیا جائے گا،ان کے حملے “سرخ لکیر” کے پار جا کر کیے گئے ہیں اور ضروری ردّ عمل سے باز نہیں آئیں گے،العُدید ائیر بیس پر تعینات تقریباً 10,000 امریکی فوجیوں خطرے کی صورت میں موجود تھے،یہ اڈہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوج کا سب سے بڑا اڈہ ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

وائٹ ہاؤس کی چھت پر ایٹمی میزائل لگا رہا ہوں!, ٹرمپ کا نیا مذاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی چھت پر اچانک نمودار ہو کر نہ صرف میڈیا کو حیران کر دیا بلکہ ایٹمی میزائل نصب کرنے کا مذاق بھی کیا۔ اس وقت روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔

ٹرمپ، جو اپنی سیکیورٹی ٹیم اور اسنائپرز کے حصار میں تھے، پریس روم کی چھت پر تقریباً 20 منٹ تک چہل قدمی کرتے رہے۔ جب صحافیوں نے پوچھا کہ وہ چھت پر کیوں ہیں، تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ "بس تھوڑی سیر کر رہے ہیں"۔ اور جب پوچھا گیا کہ وہ یہاں کیا بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو انہوں نے مذاق میں کہا: "ایٹمی میزائل" — پھر ہاتھ کے اشارے سے میزائل لانچ کرنے کی نقل بھی کی۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ٹرمپ نے روس کے سابق صدر دمتری میدویدیف کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے دو ایٹمی آبدوزیں روس کے قریب تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک شاندار بال روم سمیت متعدد نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، جس سے وہ امریکی صدارت پر اپنا ذاتی تاثر چھوڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پہلے ہی روز گارڈن کا لان پکا دیا ہے اور اوول آفس کو سنہرے رنگ کے شاہی انداز میں سجا چکے ہیں۔

79 سالہ صدر کا کہنا ہے کہ وہ یہ تمام تعمیراتی کام اپنے ذاتی پیسوں سے کریں گے، جس کی لاگت تقریباً 200 ملین ڈالر ہوگی، حالانکہ کچھ مدد نجی ڈونرز سے بھی متوقع ہے۔

انہوں نے کہا: "یہ بھی میری طرف سے ملک کے لیے پیسہ خرچ کرنے کا ایک اور طریقہ ہے۔"

ٹرمپ اپنی غیر رسمی اور دلچسپ عوامی حرکات کے لیے مشہور ہیں — جیسا کہ 2015 میں سنہرے ایسکلیٹر سے صدارتی امیدوار بننے کا اعلان، یا ماضی کی مہم کے دوران کچرا گاڑی میں بیٹھنے اور میکڈونلڈز میں فرائز پیش کرنے جیسے مناظر شامل ہیں۔


 

متعلقہ مضامین

  • بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
  • کپل شرما کے کیفے پر ایک ماہ میں دوسرا بڑا حملہ، 25 گولیاں ماریں
  • ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
  • امریکی فوجی اڈے پر ڈیوٹی پر تعینات اہلکار کی فائرنگ سے پانچ فوجی زخمی
  • ایران امریکہ-پاکستان کی شراکت داری کے بارے میں کتنا فکرمند ہے؟
  • فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی خبر جھوٹ، حملے پر جوابی کارروائی بھارت کے اندر گہرائی سے شروع ہو گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • وائٹ ہاؤس کی چھت پر ایٹمی میزائل لگا رہا ہوں!, ٹرمپ کا نیا مذاق
  • ائیر ایران کی پہلی پرواز کل کوئٹہ پہنچ جائیگی، علی رضا رجائی
  • سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید
  • ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 80 سال مکمل