پاکستان اے وی سی نیشنز کپ والی بال کے فائنل میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پاکستان اے وی سی نیشنز کپ والی بال کے فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر کی مضبوط ٹیم کوسیمی فائنل میں حیرت انگیز طور پر 0-3 سے شکست دے دی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں جاری پہلی نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کےسیمی فائنل میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن پر موجود پاکستان کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 23 ویں پوزیشن کے حامل قطر کو زیر کرکے سلور میڈل یقینی بنالیا۔
پاکستان نے مضبوط حریف قطر کے خلاف پہلا سیٹ 22-25 سے جیت کر فتح کی طرف قدم بڑھایا۔ قومی ٹیم نے دوسرا سیٹ اسی اسکور کے جیتا اور تیسرے سیٹ میں 21-25 سے کامیابی پاکر فائنل میں جگہ بنالی۔
قبل ازیں پاکستان نے عالمی درجہِ میں 62 ویں پوزیشن پر موجود انڈونیشیا کو1-3 سے ہرا کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی۔
اس سے پہلے پاکستان گروپ سی میں فلپائن اور چائینیز تائپے کو شکست دے کرگروپ چیمپئن بنا تھا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان، پاکستان کے میچز سری لنکا میں ہوں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بالآخر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے میزبان شہروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے مطابق یہ عالمی ایونٹ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری 2026 سے ہوگا اور فائنل 8 مارچ کو متوقع ہے۔
آئی سی سی کے مطابق بھارت میں احمدآباد، دہلی، کولکتہ، چنئی اور ممبئی کو مرکزی وینیوز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پانچ شہر ٹورنامنٹ کے زیادہ تر میچوں کی میزبانی کریں گے جب کہ شریک میزبان سری لنکا میں کولمبو اور کینڈی کے دو اسٹیڈیم شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فیصلہ کن میچ یعنی فائنل کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ اگر پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو سیکورٹی اور سفارتی وجوہات کے باعث یہ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا، بصورت دیگر فائنل احمدآباد کے دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے تمام میزبان شہروں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے جب کہ ٹورنامنٹ کا حتمی شیڈول اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے انتظامات اور اسٹیڈیمز کی تیاری کا عمل پہلے ہی دونوں ممالک میں تیزی سے جاری ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ 2026 میں 20 ٹیمیں شریک ہوں گی، جو مختلف گروپس میں تقسیم ہوں گی۔ بھارت اور سری لنکا کو میزبانی کے لیے منتخب کرنے کی بڑی وجہ ان کی مضبوط انفرا اسٹرکچر، وسیع کرکٹ فین بیس اور موسم کی مطابقت قرار دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان ہائبرڈ ماڈل معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان موجود سفارتی تعلقات کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے بھارتی حکومت سے ٹیموں کے سفر، سیکورٹی اور براڈکاسٹنگ کے معاملات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی حاصل کرلی ہے جب کہ سری لنکا میں پاکستانی ٹیم کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔