عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں سے متعلق محفوظ فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتوں کی درخوستوں سے متعلق محفوظ فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائیگا۔
رپورٹ کے مطابق کمرہ عدالت میں غیر متعلقہ افراد کو نکال دیا گیا، کمرہ عدالت میں عدالتی اسٹاف آکر بیٹھ گیا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں میں متعدد مقدمات میں درخواست ضمانت دائر ہے جن میں جناح ہاؤس حملہ کیس، شادماں حملہ، عسکری ٹاور کیس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عمران خان کے خلاف زمان پارک جلاو گھیراؤ، جناح ہاؤس کے باہر سرکاری گاڑی جلاہ گھیراؤ، مغلپورہ جلاو گھیراؤ ، راحت بیکر ی اور شیر پاؤ پل کیس شامل ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خورشید شاہ اور اویس شاہ کیخلاف ریفرنس ایف آئی اے کو منتقل
فائل فوٹوزاحتساب عدالت سکھر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ، اویس شاہ اور دیگر کے خلاف ریفرنس ایف آئی اے کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کا محفوظ فیصلہ جج غلام یاسین کولاچی نے سنایا، خورشید شاہ کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ وکیل محفوظ اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
گزشتہ سماعت پر نیب نے 6 سال بعد 19 کروڑ سے زائد مالیت کا حتمی چالان جمع کرایا تھا۔
نیب نے اثاثوں کی مالیت 1 ارب 23 کروڑ سے کم ہونے پر کیس ایف آئی اے کو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
خورشید شاہ کے وکیل محفوظ اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس اینٹی کرپشن کو منتقل کیا جائے۔
عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
نیب ریفرنس میں خورشید شاہ، ان کے بیٹے فرخ شاہ، زیرک شاہ اور اویس شاہ سمیت 18 افراد نامزد ہیں۔