کوئٹہ ٕ رکشہ اور بس میں خوفناک تصادم، 6 مسافر جاں بحق، 7 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پرپیٹرول سے بھرے رکشے اور بس کے درمیان تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑکنے سے 6 مسافر جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق نواں کلی سے ہزارگنجی جانے والی بس اور رکشے میں مغربی بائی پاس کلی رئیسانی کے مقام پر ٹکراؤ ہوا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والے مسافروں کو سول ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔
غزہ میں امدادی مرکز پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 24 فلسطینی شہید
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، مختلف شہروں سے 89 دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور سے 14، راولپنڈی سے 14، فیصل آباد سے7، بہاولپور سے 7، جھنگ سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4، گجرات سے 3، سرگودھا سے 6، بہاولنگر سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 55، داعش کے 5، القاعدہ کے 2، حزب التحریر کے 2، جئے سندھ کے2 دہشت گرد شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 3 ماہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، لاہور سمیت مختلف اضلاع سے 89 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور سے 14، راولپنڈی سے 14، فیصل آباد سے7، بہاولپور سے 7، جھنگ سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4، گجرات سے 3، سرگودھا سے 6، بہاولنگر سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 55، داعش کے 5، القاعدہ کے 2، حزب التحریر کے 2، جئے سندھ کے 2 دہشت گرد شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 85 ڈیٹونیٹر، 183 فٹ حفاظتی فیوز تار، 717 پمفلٹس، نقدی، پرائمہ کارڈ اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ دہشت گردوں کی شناخت اسحاق، شعیب، حمزہ، جاوید اقبال، اسحاق خان، زاہد، سہیل، اسد، طاہر، منیر وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔