وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز- فوٹو فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِصدارت محرم الحرام کے انتظامات کے لیے اجلاس ہوا، اس دوران وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے فوری ہنگامی پلان طلب کر لیے ہیں۔

ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ خلاف ورزی پرزیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔

دعا ہے سالِ نو عوام کیلئے خوش حالی کی نوید ہو: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دعا ہے سال نو عوام کے لیے خوشی اور خوشحالی کی نوید ہو۔

وزیرِ اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے بینرز، پوسٹر آویزاں کرنے اور وال چاکنگ پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ نے ڈرون اڑانے پر پابندی، خلاف ورزی پر فوری گرفتاری کی ہدایت بھی دیں۔

وزیراعلیٰ نے محرم الحرام میں اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کو نفرت انگیز مواد کی مانیٹرنگ کا ٹاسک اور رپورٹنگ کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیف سٹی اتھارٹی کو خراب کیمرے ٹھیک کرانے اور سیکیورٹی انتظامات کی فرضی مشقیں شروع کرنے کی ہدایت بھی دیں۔

محرم کے جلوس اور مجالس کےلیے یکساں طرز پر سبیلیں لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان سبیلوں میں شربت، لیموں پانی اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں مہیا کی جائیں۔

اجلاس میں جلسوں اور مجالس میں سیکیورٹی کے لیے لوہے کے پائپ نصب کرنے عاشورہ کے جلسوں کے ساتھ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل بھی متعین کرنے ہدایات بھی جاری کی گئی۔

اس موقع پر وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام کو حساس تصور کیا جائے، دشمن قوتیں موقع نہیں جانے دیں گی، بُنیان المرصوص کی کامیابی سے منفی قوتیں خائف ہیں، ہمیں تیار رہنا چاہیے اور ہر موقع پر انتظامات کو پہلے سے زیادہ بہتر ہونا چاہیے، عوام کو ہر جگہ پر حکومت اور حکومت کی رٹ نظر آنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کو نفرت، تعصب اور تفرقہ بازی سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے، تفرقہ اور نفرت نئی نسل کےلیے زہر ہے، ہر قیمت پر اس کا خاتمہ چاہتے ہیں، نفرت اور تعصب کے خاتمے لیے موثر اور پائیدار اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے ایس او پیز عملی طور پر اقدامات نظر آنے چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محرم الحرام مریم نواز کا حکم

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا