گوگل کو برطانیہ میں کیا تبدیلیاں کرنا پڑسکتی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ کی کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی (سی ایم اے) نے عندیہ دیا ہے کہ گوگل کو ملک میں اپنی سرچ سروسز کے حوالے سے ممکنہ تبدیلیاں کرنا پڑ سکتی ہیں تاکہ صارفین کو آن لائن تلاش کے لیے متبادل پلیٹ فارمز کے انتخاب میں زیادہ سہولت مل سکے۔
گوگل اس وقت برطانیہ میں 90 فیصد سے زیادہ سرچ مارکیٹ پر چھایا ہوا ہے اور تقریباً 2 لاکھ کاروبار اپنے صارفین تک پہنچنے کے لیے گوگل کے اشتہاری نظام پر انحصار کرتے ہیں۔ سی ایم اے نے کہا ہے کہ وہ فی الحال گوگل پر غیر منصفانہ کاروباری رویے کا الزام نہیں لگا رہی، لیکن اس نے کچھ ممکنہ اصلاحات تجویز کی ہیں، جن میں صارفین کے لیے مختلف سرچ انجنز کا انتخاب، اور ان پبلشرز کے لیے زیادہ شفافیت شامل ہے جن کا مواد گوگل پر ظاہر ہوتا ہے۔
سی ایم اے کا کہنا ہے کہ اگر سرچ مارکیٹ میں مقابلہ بہتر انداز میں ہو رہا ہوتا تو کاروباروں کو اشتہارات پر موجودہ اخراجات سے کم خرچ کرنا پڑے، ادارے کی سربراہ سارہ کارڈل نے کہا کہ گوگل کی سرچ سروسز سے فائدہ ضرور ہوا ہے، مگر مارکیٹ کو مزید کھلا، مسابقتی اور جدت انگیز بنانے کی گنجائش موجود ہے۔
گوگل نے سی ایم اے کی تجاویز پر کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں تعاون کرے گا، گوگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان مجوزہ ضوابط سے نہ صرف گوگل کی سروسز متاثر ہوں گی بلکہ صارفین اور کاروباروں کو بھی اس کے اثرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تحقیقات کے دوران مختلف کمپنیوں نے گوگل کی پالیسیوں پر اعتراضات اٹھائے، ایزی جیٹ نے یورپی یونین میں ہونے والی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا ذکر کیا، جبکہ دیگر کمپنیوں نے گوگل کی سیف سرچ پالیسی کو اپنے کاروبار کی پھیلاؤ میں رکاوٹ قرار دیا۔ ادھر میڈیا ادارے چاہتے ہیں کہ گوگل اپنی اے آئی سروسز میں استعمال ہونے والے خبروں کے مواد کے حوالے سے شفافیت برتے اور معاوضہ فراہم کرے۔
سی ایم اے کی حتمی رپورٹ اکتوبر 2025 میں متوقع ہے، جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ گوگل پر کن تبدیلیوں کا اطلاق کیا جائے۔
مزید پڑھیں: مکہ مکرمہ میں معجزہ: دل 5 بار بند ہونے کے بعد پاکستانی حاجی کو نئی زندگی مل گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سی ایم اے گوگل کی کے لیے
پڑھیں:
پی آئی اے کے سینئر ترین ڈاکٹر قادر شاہ جی ایم میڈیکل سروسز تعینات
سٹی42: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سینئر ترین ڈاکٹر قادر شاہ کو جنرل منیجر (جی ایم) میڈیکل سروسز تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل انہیں عبوری بنیادوں پر اس عہدے کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ڈاکٹر قادر شاہ کو اب جی ایم میڈیکل سروسز کا آفیشیٹنگ چارج دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتی سنیارٹی کی بنیاد پر کی گئی ہے، کیونکہ ڈاکٹر قادر شاہ ادارے کے سینئر ترین میڈیکل آفیسرز میں شمار ہوتے ہیں۔
گھروں اورگلیوں سے موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک متنازع فیصلے کے تحت پی آئی اے کارگو کے ایک ملازم طارق حسین کو جی ایم میڈیکل سروسز تعینات کر دیا گیا تھا، جس پر اندرونی سطح پر اعتراضات بھی سامنے آئے تھے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اب سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے تاکہ ادارے میں میرٹ اور پیشہ ورانہ نظم و ضبط کو فروغ دیا جا سکے۔