ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات کا اعترافی بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل میں ملوث گرفتار ملزم عمر حیات عرف ’کاکا‘ نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم نے بیان دیا ہے کہ اس نے ملاقات سے انکار پر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر حیات نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیاکہ وہ 2 جون کو ثنا یوسف کے بلانے پر یہاں آیا تھا، لیکن وہ اس سے نہیں ملی، جس پر وہ شدید غصے میں آگیا۔
یہ بھی پڑھیں ثنا یوسف کیس میں اہم پیشرفت، والد کا بیان بھی سامنے آگیا
’میں اس کی سالگرہ کے لیے تحفہ لایا تھا، مگر اس نے وہ بھی لینے سے انکار کر دیا۔‘
ملزم نے بیان میں کہاکہ پہلے بھی ایک بار ملاقات کے لیے بلایا لیکن وہ ملی نہیں، تب بھی میں سارا دن انتظار کرتا رہا، اس دن بھی اس نے مجھے واپس جانے کو کہا۔
عمر حیات نے مزید بتایا کہ 2 جون کو ثنا یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا، لیکن پھر بھی نہ ملی، جس پر شدید اشتعال میں آ کر اس نے خاتون ٹک ٹاکر کے گھر جا کر اس پر فائرنگ کی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں ٹک ٹاکرثنا یوسف قتل کیس میں نامزد ملزم عمر حیات کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
یاد رہے کہ 2 جون کو اسلام آباد کے ایک رہائشی علاقے میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہو کر فیصل آباد چلا گیا، جہاں پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعترافی بیان المعروف کاکا ثنا یوسف قتل کیس ٹک ٹاکر عمر حیات ملزم کا اعتراف جرم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعترافی بیان ثنا یوسف قتل کیس ٹک ٹاکر عمر حیات ملزم کا اعتراف جرم وی نیوز عمر حیات ثنا یوسف ٹک ٹاکر کے لیے
پڑھیں:
کراچی، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار
کراچی:کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی جانب سے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت صغیر احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ ملزم کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، کیش رقم اور 125 موٹرسائیکل برآمد کی۔