امن کا نوبل پرائزحاصل کرنے والی پاکستانی ملالہ یوسف زئی اپنی 28ویں سالگرہ12جولائی کو منائیں گی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)امن کا نوبل پرائزحاصل کرنے والی پاکستانی ملالہ یوسف زئی اپنی 28ویں سالگرہ12جولائی کو منائیں گی۔ملالہ یوسف زئی12جولائی1997ء کو پاکستان کے سوبہ خیر پختونخواہ کے علاقہ مینگورہ میں پیدا ہوئیں ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔
(جاری ہے)
ملالہ یوسفزئی انسانی حقوق،خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں سرگرم عمل ہے وہ کسی بھی شعبے میںنوبل انعام حاصل کرنے والے دنیا کی سب سے کم عمر فرد ہیں10اکتوبر2014ء کو ملالہ یوسفزئی کو بچوں اور نوجوانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے پر نوبل انعام برائے امن سے نوازا گیا۔سترہ برس کی عمر میں نوبل انعام حاصل کرنے والی وہ کم عمر ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سکھر: رونتی کچہ میں پولیس آپریشن، 50 لاکھ انعام یافتہ ڈاکو شاہو کوش ہلاک
ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی سربراہی میں رونتی کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ رات ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں سے ایک کی شناخت شاہو کوش ولد منڈا کوش کے نام سے ہوئی ہے، جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
مزید پڑھیں: سندھ: کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے سے پائیدار امن قائم ہو پائے گا؟
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو شاہو کوش ضلع رحیم یار خان میں 12 پولیس جوانوں کی شہادت کے واقعے میں مرکزی ملزم تھا۔ وہ سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 30 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
مزید پڑھیں:ڈاکوؤں کا بڑا وار، مسلم باغ کے قریب 24 کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا
پولیس حکام نے بتایا کہ دیگر ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ڈی آئی جی سکھر رینج نے عزم ظاہر کیا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ان کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکو ڈاکو شاہو کوش ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ رونتی کچہ ایریا سکھر شاہو کوش ولد منڈا کوش