data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیٹو سیکرٹری جنرل مارک رُٹے کا ایک نجی پیغام عوامی کر دیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق عالمی سطح پر رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایسی گفتگو عموماً راز میں رکھی جاتی ہے، مگر ٹرمپ نے اسے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کر دیا۔

اس پیغام میں مارک رُٹے نے ایران پر امریکی حملوں کو “غیر معمولی اقدام” قرار دیتے ہوئے ٹرمپ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایسی جرات اور فیصلہ کن قیادت کسی اور میں نہیں تھی۔ یہ پیغام بظاہر سگنل ایپ پر بھیجا گیا تھا۔

نیٹو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ پیغام واقعی مارک رُٹے کا ہی تھا، جس سے یہ معاملہ مزید سنجیدہ رخ اختیار کر گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بین الاقوامی سفارتی تعلقات اور نیٹو کے اندرونی اعتماد پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت

کراچی:

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ’میمز‘ سے انقلاب؟ سی جے پی احتجاج میں جین زی کا نیا انداز
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار