27 فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے پاک فوج کے میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 11 خوارج ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 خارجی ہلاک، میجر، لانس نائیک شہید

سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللّٰہ شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر سید معیز عباس شاہ آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

37 سالہ میجر معیز شہید کو متعدد آپریشنز میں خوارج کے خلاف جرأت مندانہ کارروائیوں اور بہادری کے لیے جانا جاتا ان کا تعلق چکوال سے ہے جبکہ 27 سالہ شہید لانس نائیک جبران اللّٰہ کا تعلق ضلع بنوں سے ہے۔

واضح رہے کہ 27 فروری 2019ء کو پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جبکہ 1 بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کو زندہ گرفتار کیا تھا۔

پاکستانی حدود میں گرنےکے بعد پاکستانی شہری ابھینندن کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے کہ میجر معیز اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچے اور ابھینندن کو پاکستانی شہریوں سے بچایا اور گرفتار کر لیا۔

واقعے کو ایک سال مکمل ہونے پر میجر معیز نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ کے میزبان حامد میر کو بتایا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہم بھارتی پائلٹ کو زندہ گرفتار کریں، جب ہم بھارتی پائلٹ کے قریب پہنچے تو وہاں پاکستانی شہریوں نے ابھینندن کو گھیرا ہوا تھا۔

بھارتی پائلٹ میرے گھر کے سامنے ہی گرا تھا، مجھ سے پانی مانگا، عبدالرحمٰن

کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ کے خصوصی نشریے.

..

میجر معیز نے بتایا کہ ابھینندن نے ہمارا یونیفارم دیکھا تو گرفتاری پیش کر دی اور کہا کہ مجھے بچائیں، جس کے بعد ہم نے اسے طبی امداد دی اور گرفتار کر کے وہاں سے لے گئے۔

بعد ازاں حکومتِ پاکستان نے جذبۂ خیر سگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن کو رہا کرتے ہوئے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا تھا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جنوبی وزیرستان بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کر

پڑھیں:

سہراب گوٹھ میں منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

سہراب گوٹھ اور افغان کیمپ میں منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی، اس دوران ایک خاتون منشیات فروش سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس، آئس اور ہیروئن برآمد کرلی گئی، تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

 دوسری جانب محمود آباد چنیسر گوٹھ میں بھی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں آپریشن، کئی مشتبہ افراد زیر حراست، دہشت گردوں کے دو سہولت کاروں کے گھر مسمار
  • ملکی سلامتی کیلئے جانیں قربان کرنیوالے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیر اعظم 
  • میجر طفیل شہید نے دشمن کیخلاف کون سی عظیم داستاں رقم کی؟
  • سہراب گوٹھ میں منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • 10 سال سے بطور گائناکولوجسٹ تعینات’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ ‘ گرفتار
  • مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں میجر سمیت 3 جوان شہید
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل، تین جوان شہید
  • مستونگ/ کرک: آپریشن، بم دھماکہ، فائرنگ، میجر، 6 اہلکار شہید، 4 دہشتگرد ہلاک
  • مستونگ دہشتگرد حملہ: میجر اور 2 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
  • مستونگ: آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 4 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید