وفاقی وزیر داخلہ کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑنےوالے شہداکو خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقےمیں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید میجر سید معیز عباس اورلانس نائیک جبران اللہ نے قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔ شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ قوم کے ہیرو ہیں ۔قوم شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور 11 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا۔شہداء نے جان دے کر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔شہید میجرسید معیزعباس اور لانس نائیک جبران اللہ جیسے بہادر سپوت قوم کافخر ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کے خاندانوں سےدلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔
وزیر اعظم کی بھارتی سرپرستی میں سرگرم 11خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ
پڑھیں:
حزب اللہ کا اسرائیل کیخلاف حقِ دفاع برقرار، مذاکرات مسترد کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیروت:۔ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اسے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے اور اس نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی سیاسی مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
اس تنظیم کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب اسرائیل نے خبردار کیا کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے الزام لگایا کہ حزب اللہ ملیشیا دوبارہ ہتھیار جمع کر رہی ہے۔
جرمن ٹی وی کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا، ہم اپنے اس جائز حق کی دوبارہ تصدیق کرتے ہیں کہ ہم ایسے دشمن کے خلاف اپنا دفاع کریں جو ہمارے ملک پر جنگ مسلط کرتا ہے اور اپنے حملے نہیں روکتا۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج ہدف بنا کر حزب اللہ کے ارکین کو نشانہ بناتی آئی ہے۔
ایرانی حمایت یافتہ اس عسکری تنظیم نے یہ بھی کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی قسم کے سیاسی مذاکرات قومی مفاد کے خلاف ہوں گے۔ اس تنظیم نے اپنے اس بیان کو لبنانی عوام اور ان کے رہنماﺅں کے نام ایک کھلا خط قرار دیا ہے۔