گاڑی صاف کرتے ملنے والے لاٹری ٹکٹ نےہزاروں ڈالر انعام جتوادیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلاڈیلفیا: امریکا میں ایک شخص کو گاڑی صاف کرتے وقت ملے لاٹری کے ٹکٹ نے ہزاروں ڈالر کا انعام جتوا دیا۔
امریکی ریاست فلاڈیلفیا سے تعلق رکھنے والے شخص (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی صاف کر رہے تھے جہاں ان کو رکھا ہوا پاور بال ٹکٹ ملا جس نے ان کو 50 ہزار ڈالر کا انعام جتوا دیا۔
میری لینڈ لاٹری آفیشلز سے گفتگو کرتے ہوئے انعام جیتنے والے شخص (جو پیشے سے انجینئر ہیں اور کثرت سے سفر کرتے ہیں) نے بتایا کہ انہوں نے یہ ٹکٹ 4 جون کو بالٹی مور کاؤنٹی سے خریدا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ٹکٹ خریدنے کے ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ بعد گاڑی صاف کر رہے تھے جہاں ان کو یہ بھولا ہوا ٹکٹ ملا۔
انہوں نے کہا کہ جب ان کو معلوم ہوا کہ وہ جیت گئے ہیں تو وہ خوشی سے پھولے نہ سمائے۔
انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ یہ ان کا بہت سے انعامات میں پہلا انعام ہو۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فلسطینیوں کیلئے ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، انٹونیو گوٹریس
فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب میں یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ واحد حل وہی ہے، جس میں دو آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کریں، دونوں ریاستیں مکمل طور پر عالمی برادری کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سے انکار ہر جگہ انتہاء پسندوں کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں۔ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے کہا کہ واحد حل وہی ہے، جس میں دو آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کریں، دونوں ریاستیں مکمل طور پر عالمی برادری کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سے انکار ہر جگہ انتہاء پسندوں کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔
سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں بستیوں کی مسلسل توسیع کا کوئی جواز پیش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کو روکنا ہوگا، یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ الحاق کا خطرہ اور آبادکاروں کے تشدد کی شدت کو روکنا چاہیئے۔ واضح رہے کہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا ہے۔