امریکہ، اسرائیل اور دیگر مغربی طاقتوں کیخلاف ایران جیت گیا، انصار الله
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں محمد عبدالسلام کا کہنا تھا کہ صیہونی رژیم کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر مہلک میزائل حملوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وقار میں اضافہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے ترجمان "محمد عبدالسلام" نے کہا کہ صیہونی رژیم کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر مہلک میزائل حملوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وقار میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران وہ پہلا اسلامی ملک ہے جس نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس مغربی اسلحے کا مقابلہ کیا۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ یہ جنگ صرف اسرائیل سے امریکہ کا اہم مہرہ ہونے کی حیثیت سے نہیں تھی بلکہ خود امریکہ و دیگر مغربی ممالک سے بھی تھی جو ظالموں کے ساتھ صف آراء ہیں۔ اپنے پُرامن جوہری حقوق کے تحفظ اور اپنے اصولی موقف پر ایران کی جیت، دشمن کے اعلان کردہ اہداف کو ناکام بنانے کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ایران کی بہادرانہ اور شجاعانہ مزاحمت، امتِ مسلمہ میں یہ امید پیدا کرتی ہے کہ اس دشمن کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ نیز یہ ایک روشن پیغام بھی ہے کہ دشمن کو خطے پر کسی بھی جارحیت اور زیادتی کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو اسرائیل کے ساتھ ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کی تلقین کی ہے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم ہدف یہی ہے کہ تمام عرب اور خلیجی ممالک اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کا حصہ بنیں۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری طاقت کو "مکمل طور پر تباہ" کر دیا گیا ہے تاہم امریکی صدر اس حوالے شواہد پیش نہیں کیے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب اگر مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک معاہدات ابراہیمی میں شامل ہو جائیں تو خطے میں امن کا قیام ممکن ہے۔
یاد رہے کہ معاہدات ابراہیمی کا آغاز 2020 میں ٹرمپ کے پہلے دور میں ہوا تھا جب متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلیے تھے۔ بعد ازاں مراکش اور سوڈان نے بھی ایسا کیا تھا۔