امریکی ایوان نمائندگان:امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کوشش بھاری اکثریت سے ناکام
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
نیویارک(اوصاف نیوز)امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایک بڑی اکثریت سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے لیے کانگریس سے اجازت نہ لینے پر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش کی گئی تھی۔
قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ اور ’اے پی‘ کے مطابق مواخذے کی یہ قرارداد ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ایل گرین کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جس پر نہ صرف محدود بحث ہوئی بلکہ اس نے خود ڈیموکریٹ پارٹی کو بھی تقسیم کر دیا، کئی ڈیموکریٹس نے ریپبلکن اراکین کا ساتھ دیتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ووٹنگ سے قبل خطاب کرتے ہوئے ایل گرین نے کہا کہ امریکا اس وقت جمہوریت اور آمریت کے سنگم پر کھڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہ قدم اس لیے اٹھا رہا ہوں کیونکہ کسی ایک فرد کو یہ اختیار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ امریکا کی کانگریس سے مشورے کے بغیر 30 کروڑ سے زائد افراد کو جنگ میں جھونک دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ میرے نزدیک آئین یا تو بامعنی ہے یا بالکل بےمعنی‘۔
ایوان میں 344 اراکین نے مواخذے کی قرارداد کو مؤخر کرنے کے حق میں جبکہ 79 نے مخالفت میں ووٹ دیا، جس کا مطلب ہے کہ بیشتر ڈیموکریٹس سمیت ایوان کی اکثریت نے ٹرمپ کے خلاف اس اقدام کو آگے بڑھانے کی مخالفت کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے 22 جون کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پر آپریشن ’مڈنائٹ ہیمر‘ لانچ کرتے ہوئے ایران کی 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے بتایا تھا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے دوران ایران میں 2 مقامات پر 14 جی بی یو 57 بم گرائے گئے تھے جبکہ اصفہان میں واقع جوہری تنصیب پر بحیرہ عرب میں موجود آبدوزوں سے 2 درجن سے زائد ٹاما ہاک کروز میزائل داغے گئے تھے۔
جنرل ڈین کین نے بتایا تھا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر میں 7 بی ٹو بمبار سمیت 145 امریکی طیاروں کے علاوہ آبدوزوں نے بھی حصہ لیا تھا۔
جڑواں شہروں میں علی الصبح طوفانی بارش، نالہ لئی میں طغیانی ،راولپنڈی میں ہائی الرٹ،ایمرجنسی نافذ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مواخذے کی
پڑھیں:
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس : پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری
حاشر وڑائچ: بانی پی ٹی آئی اوردیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی،اس دوران پرویز الہٰی، اسد عمراور شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلی گئیں،بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہ آیا۔
چوہدری پرویز الٰہی کیجانب سے سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی راہنماوں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ،آمنہ علی اوردیگر وکلاء نے نمائندگی کی۔
فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی راہنماؤں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔