بغیر ہیلمٹ ،سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران کے احکامات پر بغیر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری ہیں ، رواں ماہ صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 60ہزار سے زائد شہریوں کو 12کروڑ 74ہزار کے جرمانے کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 1کروڈ 52 لاکھ 88ہزار سے زائد لاہوریوں کو جرمانے کیے گئے ۔
(جاری ہے)
رواں ماہ صوبہ بھر میں بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 14ہزار 600سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔ صوبہ بھر میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں سختی سے جاری رہیں گی ۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پاسداری کا مقصد چالان نہیں بلکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ہے، ایکسیڈینٹ کی صورت میں ہیلمٹ کا استعمال ہیڈ انجری سے محفوظ رکھتا ہے، گاڑی میں سوار تمام افراد سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں،ٹریفک پولیس شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی خلاف
پڑھیں:
غزہ نسل کشی: ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترکیہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی پر نیتن یاہو کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کی، اسرائیلی اقدامات ہزاروں شہریوں کے قتل عام اور زخمی ہونے کا باعث بنیں، اسرائیل نے جان بوجھ کر رہائشی علاقے کو تباہ کر کے کھنڈرات میں بدلہ۔
خبر ایجنسی نے بتایا کہ استنبول کی عدالت نے نیتن یاہو کے علاوہ مزید 37 افراد کے گرفتاری وارنٹ بھی نکالے، ترک کورٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو گلوبل صمد فلوٹیلا کے خلاف بھی جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔
استنبول کے پروسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد نے انسانیت کے خلاف جرائم کیے ہیں اور غزہ میں نسل کشی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فوج نے اکتوبر 2023 سے غزہ میں بے گناہ شہریوں اور انفرا سٹرکچر پر منظم بم باری کی اور اس دوران 6 سالہ ہند رجب سمیت بچوں کو شہید کیا گیا اور طبی مراکز پر بھی بمباری کی۔
ترک پروسیکیوٹر نے حوالہ دیا ہے کہ اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا میں جارحیت کی جو غزہ کی پٹی تک امداد پہنچانے کا سب سے بڑا مشن تھا۔
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف آواز اٹھانے والے سرفہرست ممالک میں ترکیہ شامل ہے اور یہاں تک غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات اور تجارت کو معطل کردیا ہے۔
استنبول کے پروسیکیوٹر کی جانب سے نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری ایک ایسے وقت میں جاری کیے گئے جب عالمی عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلینٹ پر جنگی جرائم کی پاداش پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔