وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے بجٹ کا مقصد اقتصادی ترقی، ٹیکس کا بوجھ کم کرنا ہے، مختلف ریونیو چارجز میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے۔

سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کی منظوری دے دی، 13 جون کو سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس منعقد ہوا تھا جہاں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ کمرشل گاڑیوں کا سالانہ ٹیکس صرف ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے، موٹر سائیکل انشورنس لازمی نہیں رہے گی، یہ عوام کو بڑا ریلیف ہے، 2018 سے ایک بھی اسکیم وفاق سے نہیں ملی تھی۔

سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

واضح رہے کہ 13 جون کو سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس منعقد ہوا تھا جہاں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کیا تھا۔

اجلاس سے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ بجٹ تلخیوں پر ختم ہوتا تھا، اس دفعہ اچھے ماحول میں ختم ہوا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آن لائن ٹیکسی، بس سروسز کو سستا بنانے کے لیے ٹیکس کم کیے ہیں، چھوٹےکاروبار کے لیے سالانہ 40 لاکھ روپے تک ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی سروسز میں گاڑی ٹریکرز، سیکیورٹی کیمرے ، الارمنگ سسٹم پر 19.

5 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا،  انٹرنیٹ، ٹیلی فون سروسز، وائی فائی اور براڈ بینڈ کنیکشن پر 19.5 فیصد ٹیکس ہوگا، گاڑیوں کے لین دین کرنے پر 3 فیصد ٹیکس ہوگا۔

ریسٹورنٹس، ہوٹلز، فارم ہاؤسز کی آن لائن ادائیگی اور مشروبات پر 8 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، کیب سروسز پر 5 فیصد، رینٹل کار سروس اور مال بردار گاڑیوں کو 8 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ سندھ اسمبلی فیصد ٹیکس

پڑھیں:

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے آئرلینڈ کی سفیر میری او نیل ملاقات کر رہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251108-08-31

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے آئرلینڈ کی سفیر میری او نیل ملاقات کر رہی ہیں
  • ای چالان یا لوٹ کا نیا طریقہ؟
  • شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • سندھ میں گریڈ 5 سے 15 تک بھرتیوں پر پابندی ختم
  • حکومت نے بیرون ممالک جانیوالوں کو خوشخبری سنا دی، بڑی پریشانی دور
  • این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم رول بیک نہیں ہونے دیں گے ، وزیر اعلیٰ سندھ
  • وزیر اعلیٰ سندھ کا این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہ ہونےدینے کا اعلان
  • 27 ویں ترمیم: حکومت نے رابطے تیز کردیے، وزیراعظم کی مختلف جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں
  • وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے'' سلیکٹ'' پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا