امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری مراکز پر امریکی فضائی حملوں کو دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ہونے والی ایٹمی بمباری سے تشبیہ دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دی ہیگ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ کھربوں ڈالرز خرچ کرکے اس کام کو انجام دیا۔ اب کچھ مالی بوجھ دیگر نیٹو ممالک کو بھی اُٹھانا ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ نہ کیا ہوتا تو اسرائیل کے ساتھ جنگ اب بھی جاری رہتی۔ اس قبل کی گئی ایسی تمام کوششیں ناکام ہوگئی تھیں لیکن ہم کامیاب رہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہیروشیما کی مثال دینا نہیں چاہتا، ناگاساکی کی بھی نہیں لیکن بنیادی طور پر امریکی حملہ ہی وہی چیز تھی جس نے ایران اسرائیل جنگ کا خاتمہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ایران نے یورینیم افزودگی پھر شروع کی تو دوبارہ حملہ کریں گے،  ٹرمپ کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات پر سوشل میڈیا اور بین الاقوامی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، خصوصاً انسانی حقوق کے ادارے اس تشبیہ کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے رہے ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایران اسرائیل جنگ بندی کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اب دونوں ممالک کے درمیان کبھی جنگ ہوگی۔ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے ایران

پڑھیں:

اسرائیلی فوج کا صنعا پر بڑا حملہ، حوثیوں کے 11 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی ہے جس میں انصاراللہ (حوثی) رہنماؤں کے مراکز اور ہتھیاروں کے گوداموں سمیت 11 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات (ام الرشراش) پر ڈرون حملے کے ایک دن بعد کی گئی۔ ڈرون حملے میں 20 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق بمباری میں حوثیوں کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز، سکیورٹی اور انٹیلی جنس کمپاؤنڈز اور فوجی کیمپ شامل تھے۔ وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ "ہم نے صنعا میں حوثی دہشت گرد تنظیم کے کئی ٹھکانوں پر طاقتور وار کیا ہے۔"

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ حملے صنعا کے جنوبی اور مغربی حصوں پر اس وقت ہوئے جب حوثی رہنما عبدالملک الحوثی کی ریکارڈ شدہ تقریر نشر کی جا رہی تھی۔


 

متعلقہ مضامین

  • امریکی مخالفت کے باوجود ایران اور روس کا 25 ارب ڈالر کا معاہدہ
  • اب بہت ہوچکا، اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دونگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 24 گھنٹے میں 170 حملے،83 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی فوج کا صنعا پر بڑا حملہ، حوثیوں کے 11 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا
  • اسرائیل کا یمن پر حملہ، صنعا پر بمباری
  • جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عدالت نے دو وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات متوقع
  • ایران پر امریکا اسرائیل حملہ خطے میں امن پر کاری وار تھا، صدر مسعود پیزشکیان
  • ٹرمپ کی مسلم اور عرب رہنماؤں سے ملاقات، غزہ صورتحال پر گفتگو