Express News:
2025-09-25@21:18:40 GMT

حکومت کا یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

پشاور:

خیبرپختونخوا کی حکومت نے نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر یکم محرم الحرام کو صوبےمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں یکم محرم الحرام 1447 کو عام تعطیل مرکزی روی ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی رویت کے اعلان کے مطابق ہوگی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شہباز حکومت کو گھر بھیجیں گے ،اپوزیشن کا اعلان

آئین کے مطابق آگے بڑھا جائے تو بحران سے نکل جائیں گے، پاکستان میں میرٹ تک نہیں، نوکریاں بک رہی ہیں، جو نوکری بیچتا ہے ایمان بیچتا ہے، اس کو ترقی ملتی ہے،بینظیر بھٹو کی پارٹی اب گناہوں میں شریک ہے،محمود خان اچکزئی

نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کی تحریک شروع کی اور پھر لندن پہنچ گئے، ہم کسی کوگالی نہیں دیں گے یا گولی نہیں ماریں گے، گلگت سے کوئٹہ تک پر امن احتجاج کیا جائے گا، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جسٹس (ر) شاہد جمیل کے ہمراہ پریس کانفرنس

اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومت کو پُرامن احتجاج سے گھر بھیجنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جسٹس (ر) شاہد جمیل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمود اچکزئی نے کہا کہ اگر آئین کے مطابق آگے بڑھا جائے تو بحران سے نکل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میرٹ تک نہیں، نوکریاں بک رہی ہیں، جو نوکری بیچتا ہے ایمان بیچتا ہے، اس کو ترقی ملتی ہے۔محمود اچکزئی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی پارٹی بھی اب گناہوں میں شریک ہے، نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کی تحریک شروع کی اور پھر لندن پہنچ گئے۔اُن کا کہنا ہے کہ ہم کسی کوگالی نہیں دیں گے یا گولی نہیں ماریں گے، پُرامن احتجاج کریں گے، شہباز شریف کی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ گلگت سے کوئٹہ تک احتجاج کیا جائے گا، ہم نے مل کر خیبر پختون خوا اور سندھ سمیت بلوچستان میں احتجاج کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو نکالیں گے جو اس حکومت سے جان چھڑائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت سندھ کی جانب سے خواتین میں مفت الیکٹرک اسکوٹیز تقسیم
  • سندھ میں خواتین کیلیے الیکٹرک پنک سکوٹیز تقسیم ؛ پنک ٹیکسیز کی بھی نوید
  • سندھ حکومت کی جانب سے خواتین میں پنک اسکوٹیز تقسیم
  • اٹلی اور اسپین کا غزہ جانے والے قافلے کی حفاظت کا اعلان
  • شہباز حکومت کو گھر بھیجیں گے ،اپوزیشن کا اعلان
  • محمود اچکزئی کا شہباز حکومت کو پرامن احتجاج سے گھر بھیجنے کا اعلان
  • وائیٹ ہاوس کی جانب سے رشوت خور افسر کی حمایت کا اعلان
  • خواتین کو مفت الیکٹرک پنک اسکوٹیز کب ملیں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا
  • کل عام تعطیل کا اعلان
  • شام میں 5 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات کا اعلان