حج کے دوران 5بار دِل کا دورہ:معجزانہ طور پر بچ جانے والے پاکستانی کی حیران کن کہانی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حج جیسے روحانی سفر میں بعض اوقات ایسے ناقابل یقین واقعات بھی رونما ہوتے ہیں، جنہیں جان کر انسان حیران رہ جاتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ رواں برس حج کے دوران پیش آیا، جب پاکستان سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ حاجی کو دل کے 5 شدید دورے پڑے، تاہم معجزانہ طور پر وہ نہ صرف زندہ رہے بلکہ یہاں پر جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی کہاوت بھی عملاً سمجھ میں آتی ہے۔ اس معاملے میں سعودی طبی عملے کی انتھک کوششوں کا ذکر نہ کرنا بھی بددیانتی ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ ہیلتھ کیئر کلسٹر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ حاجی دوران حج اچانک دل کے شدید دورے کے باعث مشرقی عرفات کے اسپتال لائے گئے۔ ابتدائی طور پر ان کی حالت اتنی تشویشناک تھی کہ ڈاکٹروں کو فوری طور پر انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں نے مسلسل کوشش کی لیکن ان کے دل نے بار بار کام کرنا بند کر دیا، جس کی وجہ سے ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔
اس نازک لمحے پر ایمرجنسی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر انہیں ایک خصوصی طبی نظام، ایکسٹراکورپورئیل میمبرین آکسیجینیشن (ای سی ایم او) مشین سے جوڑ دیا تاکہ ان کے اہم اعضا کو خون کی مناسب فراہمی جاری رکھی جا سکے اور دماغ کو آکسیجن کی کمی سے بچایا جا سکے۔
اس کے بعد مریض کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے مکہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اور ان کی مسلسل نگرانی کی گئی۔
اس ہنگامی صورتحال میں دل کے امراض کی ماہر ٹیم نے نہایت مہارت سے فوری اینجوپلاسٹی کی تاکہ دل کی بند شریانوں کو کھولا جا سکے۔ ساتھ ہی ان کے دل کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی طبی ڈیوائس بھی نصب کی گئی تاکہ دل کی دھڑکنوں میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔
اس وقت مریض کی حالت نہ صرف دل کے مسائل کی وجہ سے خراب تھی بلکہ وہ نمونیا جیسے مہلک انفیکشن کا بھی شکار تھے،لیکن وقت کے ساتھ ساتھ مسلسل طبی دیکھ بھال، دوائیوں اور مشینوں کی مدد سے ان کی حالت میں بہتری آنے لگی۔ کچھ دنوں بعد وہ ای سی ایم او مشین اور وینٹی لیٹر سے ہٹا دیے گئے اور بتدریج سانس لینے کے قابل ہو گئے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق جب مریض کو مکمل ہوش آ گیا اور وہ معمول کے مطابق سانس لینے لگے تو یہ لمحہ ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ دونوں کے لیے باعثِ اطمینان تھا۔ 17 جون کو طبی ٹیم نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ مذکورہ حاجی مکمل ہوش میں ہیں اور صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔ اب وہ نہ صرف چلنے پھرنے کے قابل ہو چکے ہیں بلکہ ایک نئے عزم کے ساتھ زندگی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
یہ واقعہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جدید میڈیکل سائنس اور تربیت یافتہ طبی عملہ کس طرح ایک بظاہر ناممکن صورتحال کو بھی ممکن بنا سکتا ہے۔ یہ محض ایک طبی کامیابی ہی نہیں بلکہ ایک معجزہ بھی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
—فائل فوٹوفیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔
یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئےترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تاوان کی یہ رقم بذریعہ حوالہ ہنڈی بیرونِ ملک منتقل کی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ادریس ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔