ماسکو ایئرپورٹ پر بیلاروسی شہری کی درندگی: کمسن بچے کو زمین پرپٹخ دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: شیرمیتیو ہوائی اڈے پر دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بیلاروسی سیاح نے ڈیڑھ سالہ ایرانی بچے کو اٹھاکر زمین پر پٹخ دیا۔31 سالہ تعمیراتی مزدور ولادیمیر وِتکوف کو گرفتار کر لیا گیا، اور اس نے ’بچے کو قتل کرنے کی کوشش‘ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بچہ ماں کے ساتھ ایران میں جاری تنازع کے باعث افغانستان کے راستے روس پہنچا تھا، اس دوران ماں بچے کو چھوڑکر تھوڑے فاصلے پر گئی تو غیرملکی سیاح نے بچے کو تنہا پاکر زمین پر پٹخ دیا، یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔
ایرانی بچے کی ماں چند میٹر کے فاصلے پر تھی ملزم نےاردگرد دیکھ کر بچے کو اٹھاکر پٹخ دیا، ایرانی بچے کے سر کی ہڈی ٹوٹ گئی اور ریڑھ کی ہڈی کو بھی شدید ضرب لگی۔
رپورٹ کے مطابق کہ ڈیڑھ سالہ یَزدان اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے، اس کی کھوپڑی میں فریکچر اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں آئی ہیں، وِتکوف، متاثرہ بچہ اور اس کی والدہ ایک ہی پرواز سے ماسکو پہنچے تھے
روسی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خون میں نشہ آور اشیا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، ایرانی بچے پر حملے کو روسی حکام نے درندگی قرار دے دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایرانی بچے بچے کو
پڑھیں:
گاڑی فروخت کے بعد ای چالان سے شہری پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-18
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گاڑیاں فروخت کے بعد بھی ای چالان موصول ہونے کے بڑھتے واقعات نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ ہزاروں موٹر سائیکلیں اور کاریں تاحال اوپن لیٹر پر چلائی جا رہی ہیں، یعنی نئے مالکان نے گاڑیاں اپنے نام پر منتقل نہیں کرائیں، جس کے باعث سابقہ مالکان کو ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے چالان موصول ہو رہے ہیں۔ شہریوں کو ان گاڑیوں کے ای چالان موصول ہوئے جو وہ برسوں پہلے فروخت کرچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کا عمل باضابطہ طور پر مکمل نہیں کیا جاتا، جب تک گاڑی نئی ملکیت میں منتقل نہیں ہوتی، سسٹم میں سابقہ مالک ہی رجسٹر رہتا ہے اور ای چالان اسی کے نام پر جاری ہوتا ہے، جن شہریوں کو گاڑی فروخت کرنے کے باوجود چالان موصول ہورہے ہیں انہیں قریبی ٹریفک پولیس سہولت سینٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ شہریوں کو محکمہ ایکسائز کے سہولت سینٹر جا کر فروخت کے ثبوت (رسید، حلف نامہ یا ٹرانسفر سلپ)، خریدار کے شناختی کارڈ کی کاپی اور گاڑی کی رجسٹریشن دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔ تصدیق کے بعد سابقہ مالک کی بائیومیٹرک تصدیق کی جاتی ہے، جس کے بعد سیف سٹی سسٹم چالان کا اجرا روک دیتا ہے اور گاڑی کی ملکیت کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کردیا جاتا ہے۔ تمام کارروائی ٹریفک پولیس اور ایکسائز سہولت مراکز کے ذریعے ہی مکمل کی جاسکتی ہے۔گاڑی خریدنے کے بعد 30 دن کے اندر اپنے نام پر منتقلی لازمی ہے، بصورت دیگر بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی کو بلیک لسٹ یا ضبط بھی کیا جا سکتا ہے اور واجبات کی ادائیگی کے بعد ہی اسے چھوڑا جاتا ہے۔ بعض اوقات جرمانے گاڑی کی اصل قیمت سے بھی تجاوز کر جاتے ہیں۔