پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کامیاب ،آئندہ ہفتے معاہدے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور امریکا نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارتی مذاکرات کو آئندہ ہفتے تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیاہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکا کے سیکرٹری تجارت ہاورڈ لٹنک کے مابین باہمی ٹیرفس سے متعلق ورچوئل میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ کے دوران فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فریقین نے تجارتی مذاکرات کو آئندہ ہفتے تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ تجارتی معاہدے کے بعد باہمی مفادات پر مبنی ایک جامع شراکت داری تشکیل دی جانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ یہ شراکت داری اسٹریٹجک اور سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کرے گی۔دونوں ممالک کے لیے یکساں فوائد کے حصول کے لیے گفتگو کا محور تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی روابط کو مزید گہرا اور مؤثر بنانا تھا۔ اس ضمن میں تکنیکی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔دونوں ممالک نے جلد از جلد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اعتماد کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور امارات کے درمیان لاکھوں ڈالرز کا برآمدی معاہدہ طے
کراچی:پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان لاکھوں ڈالرز مالیت کا بیف ایکسپورٹ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
بیف کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو معاہدے کی تفصیلات سے باضاطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ خط کے مطابق پاکستانی کمپنی نے متحدہ عرب امارات کی ایف زیڈ ای کمپنی کے ساتھ برآمدی معاہدہ کیا ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستان سے فروزن بون لیس بیف متحدہ عرب امارات کو برآمد کیا جائے گا، جو صنعتی اور گھریلو پراسیسنگ کے لیے استعمال ہوگا۔
دستاویز کے مطابق ڈی آرگینگ میٹ کمپنی لمیٹڈ مجموعی طور پر 81 لاکھ ڈالر مالیت کا گوشت متحدہ عرب امارات کو برآمد کرے گی۔ یہ معاہدہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے اور گوشت کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔