Jasarat News:
2025-11-09@17:13:15 GMT

پوٹن برکس سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ،روس

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پوٹن بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی طرف سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی وجہ سے اگلے ماہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل کا سفر نہیں کریں گے، یہ بات کریملن نے بدھ کو کہی۔ روس کے صدر پوٹن ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت کو یوکرین کے بچوں کی مبینہ غیر قانونی ملک بدری کے لیے مطلوب ہیں۔ کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ پوٹن 6اور 7جولائی
کو ریوڈی جنیرو میں برکس سربراہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی وجہ آئی سی سی کی ضروریات کے تناظر میں کچھ مشکلات ہیں۔ برکس، برازیل، روس، بھارت ،چین اور جنوبی افریقہ کے نام سے منسوب گروپ ہے۔ برازیل چونکہ آئی سی سی کا رکن اورپوٹن کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہے۔ ہیگ میں قائم عدالت کی جانب سے 2023میں وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد سے آئی سی سی کے کسی رکن کا یہ ان کا پہلا سفر ہونا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماوں و دیگر کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز عالمی کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں
  • عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • غزہ میں نسل کشی،ترکیہ نےنیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  •  9 مئی کیس: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل
  • خیبر پختونخوا حکومت کا امن جرگہ، کون کون سی جماعتیں شرکت کریں گی؟
  • سندھ یونائٹیڈ پارٹی کا جامشورو میں اہم اجلاس، دیگر جماعتوں کی بھی شرکت
  • فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
  • مریم نواز برازیل جاتے ہوئے لندن میں مختصر قیام کیلیے برطانیہ پہنچ گئیں