خیبرپختونخوا: پولیس میں خدمات انجام دینے والے سراغ رساں کتوں کی ریٹائرمنٹ، اب وہ کیا کریں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا پولیس کے ’کے نائن‘ یونٹ میں ایک ایسی ریٹائرمنٹ کی تقریب منعقد ہوئی جو معمول سے مختلف تھی۔ اس بار ریٹائر ہونے والے نہ کوئی پولیس آفیسر تھے، نہ اہلکار، بلکہ وہ سراغ رساں کتے تھے جنہوں نے برسوں تک پولیس کے ساتھ مل کر اپنی خدمات انجام دیں، اب وہ اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں۔
تقریب کی صدارت ڈائریکٹر ’کے نائن یونٹ‘ خیبرپختونخوا عدیل ابدال نے کی، جنہوں نے ان ریٹائر ہونے والے وفادار اور بہادر کتوں کو اعزازات کے ساتھ رخصت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے نائن یونٹ کے دو نمایاں ممبران ’ڈیپ اور سونا‘ گزشتہ 10 سال سے خیبرپختونخوا پولیس کا حصہ تھے۔ ان دونوں نے دہشتگردی، بدامنی اور دیگر خطرناک حالات میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر پولیس کے ساتھ بھرپور کردار ادا کیا۔
عدیل ابدال کے مطابق ’کے نائن‘ یونٹ 2009 میں قائم کیا گیا تھا، اور 2014 میں اسے ایک باقاعدہ علیحدہ یونٹ کا درجہ دیا گیا۔ یونٹ میں اس وقت 40 سراغ رساں کتے مختلف اضلاع میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
’ڈیپ اور سونا کو اعزازات سے نوازا گیا‘ڈیپ اور سونا کا یہ ڈیوٹی کا آخری دن تھا، اس دن ان دونوں کو کسی بھی کام پر نہیں بھیجا گیا، بلکہ ان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں یونٹ کے تمام افسران اور اہلکار موجود تھے۔
ڈیپ یونٹ کا سب سے سینیئر اور تجربہ کار سراغ رساں کتا تھا، جسے بم ڈھونڈنے میں مہارت حاصل تھی۔ دوسری جانب سونا جو اب بینائی کی کمزوری کے باعث ریٹائر ہو رہا ہے، نے بھی اہم مشنز میں حصہ لیا۔ ان دونوں کو تقریب میں خصوصی میڈلز پہنائے گئے اور ان کی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
عدیل ابدال کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد ان کتوں کی خدمات کو تسلیم کرنا اور یہ پیغام دینا تھا کہ یہ جانور صرف پولیس کے ملازم نہیں بلکہ فرنٹ لائن ہیروز ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کا خطرہ مول لے کر کئی جانیں بچائیں۔
’دہشتگردی کی کئی کوششیں ناکام بنائیں‘عدیل ابدال نے بتایا کہ ’کے نائن یونٹ‘ کا کردار نہایت اہم ہے، کسی بھی اہم تقریب یا مشکوک مقام پر سب سے پہلے اس یونٹ کے کتے تعینات کیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی تیز سونگھنے کی صلاحیت سے کسی بھی خطرے کی نشان دہی کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ پشاور کے نواحی علاقے میں ایک موبائل ٹاور پر نصب بم کو ڈیپ نے سونگھ کر بروقت خطرے کو ناکام بنایا۔ اسی طرح چارسدہ روڈ پر دھماکے کے بعد جب کلیئرنس ٹیم پہنچی، تو ڈیپ نے ایک اور چھپے ہوئے بم کا سراغ لگا کر بڑی تباہی سے بچا لیا۔
’یہی نہیں متعدد مواقع پر ’کے نائن یونٹ‘ نے بارودی مواد کی بروقت نشاندہی کرکے پولیس اور شہریوں کی جانیں بچائیں۔‘
عدیل ابدال نے کہاکہ ’یہ ہمارے وہ سپاہی ہیں جو ہر آپریشن میں سب سے آگے ہوتے ہیں، یہ خاموشی سے، بغیر کسی شکایت کے، خطرے میں گھس کر ہمیں محفوظ بناتے ہیں۔‘
ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کیسی ہوگی؟ریٹائرمنٹ کے بعد ان کتوں کی زندگی پر بات کرتے ہوئے عدیل ابدال نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کا مطلب یہ نہیں کہ ان کتوں کو یونٹ سے نکال دیا جائے گا یا نظر انداز کیا جائے گا، بلکہ اب یہ کتے ڈیوٹی نہیں کریں گے، لیکن یونٹ کے ساتھ ہی رہیں گے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پشاور میں موجود یونٹ میں ان کتوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، ان کے لیے مخصوص ہینڈلرز، مناسب رہائش، گرمی سے بچاؤ کے لیے ایئر کنڈیشنڈ کمرے، باقاعدہ چیک اپ اور سالانہ ویکسینیشن کا بندوبست موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے ان کی عمر بڑھتی ہے، ان کی سونگھنے کی صلاحیت کمزور ہونے لگتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وقت پر انہیں اعزاز کے ساتھ ریٹائر کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی بقیہ زندگی آرام سے گزار سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا پولیس سراغ رساں کتے سراغ رساں کتے ریٹائر کے نائن یونٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا پولیس سراغ رساں کتے سراغ رساں کتے ریٹائر کے نائن یونٹ وی نیوز سراغ رساں کتے عدیل ابدال نے کے نائن یونٹ پولیس کے کے ساتھ یونٹ کے ان کتوں کے لیے تھا کہ کے بعد
پڑھیں:
یوکرین اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی روس کو نہیں دیگا، زیلنسکی
یوکرین اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی روس کو نہیں دیگا، زیلنسکی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز
یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین روس کو اپنی سرزمین کا کوئی بھی حصہ نہیں دے گا۔
یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نے واضح اعلان کیا کہ یوکرینی عوام اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور یورپی ہم منصبوں سے ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے بعد دیا، مذاکرات کوتعمیری قراردیتے ہوئے کہا کہ عالمی حمایت یوکرین کے مؤقف کوتقویت دے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن کا راستہ انصاف سے ہو کرگزرتا ہے اوراس کے لیےعالمی برادری کو روس پردباؤ برقرار رکھنا ہوگا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی؛ واٹر ٹینکر سے حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے بند کر دی یوکرین علاقہ چھوڑے تو اسےنیٹو رکن بنانےکا وعدہ کیاجائے، یورپی ممالک کی امریکا کو تجویز ایران کا اپنی سرحدوں کےقریبٹرمپ راہداری منصوبے پر سخت ردعمل: قومی سلامتی کیلئےخطرہ قرار دیدیا غزہ میں خوراک کے متلاشی 40 افراد سمیت مزید 47 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے 11فلسطینی دم توڑ گئے فلسطین فلسطینیوں کا ہے، بے دخلی کی کوشش ناقابل قبول ہے: ترک وزیرِ خارجہ آرمینیا آذربائیجان تنازع حل کرانے میں بہت لوگ ناکام رہے، بالآخر ہم کامیاب ہوئے: ٹرمپ دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم