قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وہ کہیں گے ’’اے ہمارے رب، تو نے واقعی ہمیں دو دفعہ موت اور دو دفعہ زندگی دے دی، اب ہم اپنے قصوروں کا اعتراف کرتے ہیں، کیا اب یہاں سے نکلنے کی بھی کوئی سبیل ہے؟‘‘۔ (جواب ملے گا) ’’یہ حالت جس میں تم مبتلا ہو، اِس وجہ سے ہے کہ جب اکیلے اللہ کی طرف بلایا جاتا تھا تو تم ماننے سے انکار کر دیتے تھے اور جب اْس کے ساتھ دوسروں کو ملایا جاتا تو تم مان لیتے تھے اب فیصلہ اللہ بزرگ و برتر کے ہاتھ ہے‘‘۔ وہی ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور آسمان سے تمہارے لیے رزق نازل کرتا ہے، مگر (اِن نشانیوں کے مشاہدے سے) سبق صرف وہی شخص لیتا ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہو۔ (سورۃ غافر:11تا13)
سیدنا انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ ؐ نے فرمایا : ’’ میرے بیٹے : اگر تم سے ہو سکے کہ صبح و شام تم اس طرح گزارے کہ تمہارے دل میں کسی کے لیے بھی کھوٹ (بغض ، حسد ، کینہ وغیرہ) نہ ہو تو ایسا کر لیا کرو ‘‘ ، پھر آپ نے فرمایا : ’’ میرے بیٹے ! ایسا کرنا میری سنت (اور میرا طریقہ) ہے ، اور جس نے میری سنت کو زندہ کیا اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ میرے ساتھ جنت میں رہے گا ‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- اس حدیث میں ایک طویل قصہ بھی ہے ، ۲- اس سند سے یہ حدیث حسن غریب ہے۔ (سنن ترمذی)
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جامعہ کراچی میں انجمن محبان رسولؐ کے تحت سالانہ محفلِ میلاد النبیؐ
اسلام ٹائمز: خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالجبار نقشبندی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے، حضور (ص) نے اخوت، محبت، انصاف اور خدمتِ خلق کی تعلیمات دے کر دنیا کو حقیقی امن کا پیغام دیا، آج امت مسلمہ کے اتحاد اور نجات کی واحد راہ یہی ہے کہ ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ نبوی (ص) کے مطابق ڈھالیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ انجمن محبان رسول (ص) جامعہ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبی (ص) پارکنگ گراؤنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ معروف عالمِ دین علامہ عبدالجبار نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت ہر دور کے انسان کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، ہمیں اپنی جامعات میں سیرت النبی (ص) کے مطالعے اور عملی نفاذ کو فروغ دینا چاہیئے تاکہ طلبہ علم کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار میں بھی نکھر سکیں، نوجوان ہی امت کا اصل سرمایہ ہیں، اور اگر وہ تعلیماتِ نبوی (ص) کو اپنی زندگیوں میں اپنالیں تو پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن و بھائی چارے کی فضا قائم ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ میلاد النبی (ص) کا جشن محض رسومات تک محدود نہ رہے بلکہ یہ ہمارے لیے عمل اور کردار کی تبدیلی کا پیغام ہونا چاہیئے۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالجبار نقشبندی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے، حضور (ص) نے اخوت، محبت، انصاف اور خدمتِ خلق کی تعلیمات دے کر دنیا کو حقیقی امن کا پیغام دیا، آج امت مسلمہ کے اتحاد اور نجات کی واحد راہ یہی ہے کہ ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ نبوی (ص) کے مطابق ڈھالیں۔ محفل میں طلبہ، اساتذہ اور محبانِ رسول (ص) کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے درود و سلام اور نعتوں کا نذرانہ پیش کیا اور بارگاہِ رسالتِ مآب (ص) میں عقیدت کا اظہار کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial