اسرائیل حملوں کے دوران ایران میں معطل کی جانیوالی انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ایران کے وزیر مواصلات نے اعلان کیا کہ ملک میں انٹرنیٹ تک رسائی اسرائیل کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران عارضی بندش کے بعد دوبارہ معمول پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایرانی چیف کمانڈر علی شادمانی دم توڑ گئے
شہنوا نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات و مواصلات ستار ہاشمی نے اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جھڑپوں کے خاتمے اور جنگ بندی کے اعلان کے ایک روز بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ اعلان کیا۔
Internet access has returned to "normal" in #Iran, following restrictions during the #IsraelIranConflict.
Communications Minister, Sattar Hashemi, apologized for the "imposed situation" during the 12-day war.https://t.co/qIhWQPusUJ #factchecking
— IranWire (@IranWireEnglish) June 25, 2025
ایران نے 13 جون کو اسرائیل کے جوہری اور فوجی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے ہوائی حملوں کے فوری بعد انٹرنیٹ تک رسائی پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں متعدد اعلیٰ فوجی کمانڈروں، جوہری سائنسدانوں اور سینکڑوں شہریوں کی جانیں گئی تھیں۔
حملوں کے بعد اسرائیل کی حمایت یافتہ ہیکرز نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایرانی بینکنگ نظام پر سائبر حملے کیے جس کی وجہ سے کئی بینکوں کی خدمات متاثر ہوئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل انٹرنیٹ ایران انٹرنیٹ ستار ہاشمیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل انٹرنیٹ ایران انٹرنیٹ ستار ہاشمی
پڑھیں:
کوئٹہ سے ایران کیلئے فضائی سروس کا آغاز
بلوچستان سے ایران جانے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ کوئٹہ سے ایران کیلئے فضائی سروس کا آغاز ہوگیا۔
ایران ایئر کی پہلی پرواز 75 مسافروں کو لیکر زاہدان روانہ ہوگئی، ایران ایئر کی فلائٹ ہفتے میں ایک روز کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواز کی روانگی کی تقریب کوئٹہ ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی۔
ایرانی قونصل جنرل، ایئرپورٹ منیجر اور چیمبر کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔
ایران ایئر کی پرواز 75 مسافروں کو لیکر کوئٹہ سے زاہدان روانہ ہوئی۔
اس سے پہلے ایران ایئر کی پہلی پرواز زاہدان سے کوئٹہ پہنچی، ایئر لائن کے مطابق ایران ایئر ہفتے میں ایک روز جمعرات کو کوئٹہ سے آپریٹ ہوگی۔