حافظ نعیم الرحمان کا جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر میں عوامی کمیٹیاں بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: جماعت اسلامی نے ملک بھر میں عوامی کمیٹیاں بنانے کا اعلان کر دیا۔
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے زیر صدارت تنظیمی اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب، صوبائی اور اضلاع کے امراء نے آن لائن شرکت کی۔
تنظیمی اجلاس میں حافظ نعیم الرحمان نے ملک بھر میں عوامی کمیٹیاں بنانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ عوامی کمیٹیاں یونین کونسل سطح پر بنیں گی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوامی کمیٹیاں شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے طاقتور آواز بنیں گی، کمیٹیوں میں نوجوانوں کو ترجیح بنیادوں پر شامل کیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوامی کمیٹیاں منشیات کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گی، تحصیلوں، اضلاع، زونز میں ممبر کنونشنز منعقد کیے جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم کے نتیجہ میں لاکھوں نئے ممبرز بنے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان عوامی کمیٹیاں جماعت اسلامی
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔