قائمہ کمیٹیاں جیلوں میں اضافی سہولتیں لینے کیلئے قائم نہیں کی گئیں: اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیاں جیلوں میں اضافی سہولتیں لینے کے لیے قائم نہیں کی گئیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹی کے قوانین سب نے مل کر بنائے ہیں، قائمہ کمیٹی کے پاس پولیس تفتیش کا اختیار نہیں، قائمہ کمیٹیاں کیسز ختم کرانے کے لیے نہیں بنائی گئیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن تنقید کے ساتھ ساتھ دوسروں کو سننے کا حوصلہ رکھے، اسٹینڈنگ کمیٹی کے رولز سب نے مل کر بنائے ہیں، میرا خیال تھا کہ انسانی حقوق کی کٹ موشنز میں اچھی مثبت تجاویز ہوں گی۔
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حسین نواز کے خلاف انکوائری شہزاد اکبر نے شروع کی اور خود اس گڑھے میں گر گئے،پی ٹی آئی کا این آر او کا مطالبہ پورا نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ جو قانون سازی ہم نے کی ہے اس سے متعلق بات کی جاتی، معصوم سبجیکٹ کو سیاست کی نذر کر دیا گیا، قائمہ کمیٹیوں کی بات کی گئی، بجٹ کا قائمہ کمیٹیوں سے کیا تعلق ہے۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کمیٹیاں لوگوں کو ضمانتیں دلوانے کے لیے بالکل قائم نہیں کی گئیں، وزارتِ انسانی حقوق کے پاس 3 یا 4 کمیشن ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم پر تنقید کرنے والے اپنے دور میں نفرت کے بیج بوتے رہے، اپوزیشن بانیٔ پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ کے لیے نے کہا
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانہ
وزیرِاعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے لندن سے نیویارک کے لیے روانہ ہوگئے۔
لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔
اسلام آباد شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب،...
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیرِاعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔