نومئی سے متعلق مقدمات معافی کااختیار نہیں، اعظم نذیر کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے چور چور کے نعرے
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
نومئی سے متعلق مقدمات معافی کااختیار نہیں، اعظم نذیر کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے چور چور کے نعرے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی اعظم نذیر تارڑ نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا اور چور چور کے نعرے لگائے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ انسانی حقوق کی کٹ موشنز میں اچھی مثبت تجاویز ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ جو قانون سازی ہم نے کی ہے ان کے بارے میں بات کی جاتی، معصوم سبجیکٹ کو سیاست کی نذر کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹیوں کی بات کی گئی، بجٹ کا قائمہ کمیٹیوں سے کیا تعلق ہے، قائمہ کمیٹیاں لوگوں کو ضمانتیں دلوانے کے لیے بالکل قائم نہیں کی گئیں، قائمہ کمیٹی کے پاس قائمہ پولیس تفتیش کا اختیار بھی نہیں ہے، میرے پاس 9 مئی سے متعلق مقدمات کو معاف کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق کے پاس تین یا چار کمیشن ہیں، اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اکراین نے احتجاج اور شور شرابہ کیا۔اپوزیشن ارکان نے جھوٹا جھوٹا کے نعرے لگائے جب کہ انسانی حقوق ڈویژن کے لیے 1ارب74کروڑ35لاکھ سے زائد کے5مطالبات زر منظور کرلیے گئے۔اپوزیشن نے 96کٹوتی کی تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیکس نظام انصاف پر مبنی نہیں، بجٹ نے ثابت کردیا یہ سسٹم نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی ٹیکس نظام انصاف پر مبنی نہیں، بجٹ نے ثابت کردیا یہ سسٹم نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی شہدا کے احسان کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ان کا خون قومی قوت کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ، پاکستان کو چوکنا اور ایران کو پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی،سینیٹر عرفان صدیقی ایک سو نوے ملین پائونڈز کیس ،عمران خان ، بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا راولپنڈی، کمسن بچوں کو دودھ میں زہر دے کر قتل کرنے والی ماں گرفتار نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1روپے 50پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تقریر کے دوران کے نعرے
پڑھیں:
صدر کے بعد وزیراعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیم کمیٹی میں پیش
فائل فوٹوصدر کے بعد وزیراعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیم قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں پیش کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ترمیم حکومتی ارکان سینیٹر انوشہ رحمان اور سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے پیش کی، ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ لفظ وزیر اعظم بھی شامل کر لیا جائے گا۔
مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کی منظوری کے بعد وزیر اعظم کے خلاف بھی دوران مدت فوجداری مقدمات میں کارروائی نہیں ہو سکے گی۔
اس سے قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے سپرد کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں کے کل ہونے والے مشترکہ اجلاس میں بل پر شق وار ووٹنگ متوقع ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا آج معمول کی کارروائی معطل کر کے بل پیش کرلیتے ہیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے معمول کی کارروائی معطل کردی۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پانچ چھ فیصد مقدمات کورٹ کا چالیس فیصد وقت لے جاتے تھے، طویل مشاورت کے بعد کہا کہ وفاقی عدالت قائم کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت سے ترمیم پاس کریں گے تو آئین کا حصہ بنے گی، ایم کیو ایم کے دوست اپنی تجاویز کمیٹی کو دیں، ایم کیو ایم کی تجویز بلدیاتی حکومتوں کو زیادہ مالی اختیار دینے کی تھی، ایمل ولی نے کہا جہاں پختون بستے ہیں اس کام نام وہی رکھا جائے تو اس پر بھی بحث کرلیتے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی نے کہا کہ بلوچستان کی نشستیں بڑھائی جائیں۔
اس سے قبل آج وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی گئی تھی۔