منشیات کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اور اجتماعی عزم وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منشیات کی زنجیر توڑنے کیلئے قومی اور عالمی سطح پر جدوجہد ضروری ہے۔
منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اور اجتماعی عزم وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر سال 26 جون کو منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو عالمی سطح پر اس لعنت کے خاتمے کے عزم کی علامت ہے، یہ نہ صرف ایک قانونی بلکہ ایک معاشرتی ذمہ داری بھی ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں۔
خیبر پختونخوا: ڈسپریٹی الاؤنس دینے کی یقین دہانی پر سرکاری ملازمین کا احتجاج ختم
اس سال عالمی دن کا موضوع ’’زنجیر کو توڑنا: سب کیلئے احتیاط اور بحالی‘‘ مقرر کیا گیا ہے، جو اس بات پر زور دیتا ہے کہ منشیات کے استعمال اور اس کے پھیلاؤ میں معاون نیٹ ورکس کو ہر سطح پر توڑا جائے۔
وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ یہ ایک عالمی چیلنج ہے اور اس کا مؤثر حل صرف بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ممکن ہے، حکومت پاکستان منشیات کے خلاف جاری جنگ سے بخوبی آگاہ ہے اور انسداد منشیات فورس کے ذریعے سخت اقدامات جاری ہیں تاہم حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوامی، معاشرتی اور انفرادی سطح پر بھی بھرپور تعاون ضروری ہے تاکہ اجتماعی جدوجہد کے ذریعے اس لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا
انہوں نے نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے دور رکھنے کیلئے آگاہی مہمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نوجوانوں کو منشیات کے خطرات اور اس کے پیچھے موجود مجرمانہ نیٹ ورکس کے بارے میں آگاہ کرنا از حد ضروری ہے، تاکہ وہ اس جال سے بچ سکیں۔
وزیراعظم نے منشیات کے متاثرین کی علاج اور بحالی کیلئے سرکاری اداروں، سول سوسائٹی و متاثرہ خاندانوں کے مابین مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی آسان رسائی انسانی المیوں کا سبب بن رہی ہے، جسے روکنے کیلئے فوری اور جامع اقدامات ضروری ہیں۔
موسمی خرابی کے باعث لاہور فلائٹ آپریشن شدید متاثر
شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ تمام ادارے، تنظیمیں اور شہری منشیات کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ ایک محفوظ، صحت مند اور باوقار معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: منشیات کے استعمال کو منشیات کے کہ منشیات کے خلاف
پڑھیں:
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران مزید 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ان کاروائیوں میں 12کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 115کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، کامرہ روڈ اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.4کلو گرام چرس برآمد ہوئی، کاک پل اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2کلوگرام چرس ضبط کی گئی۔
ترجمان کے مطابق جھنگ روڈ فیصل آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 300 گرام آئس برآمد ہوئی جب کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
دیگر کارروائیوں میں جناح ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے سامان سے 290الپرازولم، 400 ریوٹریل،400 لیکسوٹینل اور 150والیم گولیاں برآمد ہوئیں جن کا کل وزن 383 گرام تھا۔
کراچی میں واقع کوریئر آفس میں دبئی جانیوالے پارسل سے105000 ٹراماڈول گولیاں ،7500 زینیکس گولیاں ،17000 والیم گولیاں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بس میں سوار ملزم کے قبضے سے 13.5 کلو گرام پوپی کا بھوسہ، نیشنل ہائی وے حیدر آباد کے قریب بس میں سوار ملزم کے قبضے سے 9.6 کلوگرام چرس، موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گرفتار ملزم کی گاڑی سے 1.8 کلو گرام چرس اور بوستان روڑ پشین کے قریب 86 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف نے کہا کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔