تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن، 26 ٹرک سامان سمیت ضبط
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
طاہر جمیل: لاہورشہرمیں تجاوزات کے خلاف میگا آپریشنز جاری ہے، 26ٹرک سامان سمیت ضبط کر لئے۔
ڈی سی لاہورسیدموسیٰ رضاکی قیادت میں شہرکی خوبصورتی کوبحال کیاجارہاہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی زیروٹالرنس پالیسی پرعمل جاری ہے،24گھنٹےمیں مختلف علاقوں میں کامیاب گرینڈآپریشنزکئےگئے،برکت چوک،گرین ٹاؤن،جوہرٹاؤن سمیت متعددعلاقوں سےتجاوزات ہٹائی گئیں۔
میٹروپولیٹن آفیسر کاشف جلیل کا کہنا ہےکہ عوامی مقامات کی بحالی وٹریفک بہتری کیلئےآپریشنزضروری ہے،شہری ضوابط کی پابندی کریں، تجاوزات سے گریز کریں۔
پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آپریشن جاری، الخدمت فاﺅنڈیشن سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ڈاکٹر حفیظ الرحمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ صدر الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن کی زیر صدارت فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او خبیب بلال نے پاکستان کے 58اضلاع میں سیلاب متاثرین کے لیے الخدمت کی امدادی سرگرمیوں پرشرکا کو بریفنگ دی۔
ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ متاثرین کی خدمت پر اب تک ایک ارب 10کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ کرچکے ہیں، 15اگست سے سوات، بونیر و دیگر علاقوں میں کلاﺅڈ برسٹ، بارشوں اوردریاﺅں میں سیلابی صورتحال نے خیبر پختونخوا، پنجاب سمیت پورے پاکستان کو متاثر کیا، 15اگست کی رات ہی ہنگامی اجلاس کے فوری بعد الخدمت کے ذمہ داران اور رضا کاروں نے ریسکیوآپریشن شروع کردیا تھا جو 40دنوں سے مسلسل جاری ہے۔
اس دوران ایمرجنسی ریسکیو آپریشنز میں 16 ہزار 421 رضاکاروں نے 31 کشتیاں اور 130 مشینری یونٹس کے ذریعے 2 ہزار 161 آپریشنز مکمل کرکے 38 ہزار 606 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ 4لاکھ 24ہزار 51فوڈ باکس تقسیم کئے اور 44ہزار 695خاندانوں کو فوڈ پیکجز فراہم کیے گئے۔ متاثرین کے لیے 15خیمہ بستیاں قائم کی گئیں جن میں 16ہزار 327 افراد کو کھانا، صاف پانی، میڈیکل کی سہولیات، بچوں کے لیے اسکول اور پلے ایریاقائم کئے گئے ہیں جبکہ بعض خیمہ بستیوں میں مساجد، لائبریری کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہاکہ ہیلتھ کے شعبے میں 8موبائل ہیلتھ یونٹس، 767میڈیکل کیمپس، 60 ایمبولینس کے ذریعے متاثرین کو ہیلتھ کی سہولیات فراہم کی گئیں جس میں کم وبیش دولاکھ زخمی اور مریض مستفید ہوئے۔ انھوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صاف پانی، سیوریج سمیت تمام انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا، الخدمت کے واش پروگرام نے متاثرین کوصا ف پانی کی فوری فراہمی کیلئے متاثرین کو 3 لاکھ 59ہزار 984پانی کی بوتلیں، 4 ہزار 776ہائی جین کٹس، 4 ہزار 23 ڈگنٹی کٹس، 811واٹر ٹینکس، 3 ہزار 869جیری کین فراہم کئے۔ 12 موبائل فلٹریشن پلانٹس مسلسل متاثر ہ افراد کو صاف پانی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہاکہ الخدمت فاﺅنڈیشن نے سیلاب سے متاثرہ جانوروں کے چار ے کے لیے بھی انتظام کیا اور 128 ٹرک چارہ متاثرہ علاقوں میں موجود جانورو ں کوفراہم کیا گیا۔
سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، سی ای اوخبیب بلال، ڈائریکٹر پروگرام حماد اختر، سینئر منیجر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ شعیب ہاشمی، منیجر ڈیزاسٹرمینجمنٹ آصف جمال، سینئر منیجر احمدقدیر سمیت دیگرشعبوں کے ذمہ داران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔