ملک یونس—جنگ فوٹو

مسلم لیگ ن جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ جاپان اور فلپائن کےلیے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں کی فوری بحالی کے احکامات جاری کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ جاپان میں مقیم تقریباً 40 ہزار جبکہ فلپائن میں 25 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو قومی ایئر لائن کی سہولت دستیاب نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک یونس نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی جو پاکستان کے لیے قیمتی زرِ مبادلہ بھیجتے ہیں، حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، پی آئی اے کی عدم دستیابی سے پاکستانیوں کو ناصرف مہنگے ٹکٹ خریدنے پڑتے ہیں بلکہ سفری دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے ایک انتہائی اہم مسئلے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پی آئی اے جاپان یا فلپائن میں وفات پانے والے پاکستانیوں کی میتیں بغیر کسی اضافی معاوضے کے عزت و احترام سے پاکستان پہنچاتی تھی لیکن اب میتوں کو منتقل کرنے پر 15 سے 20 ہزار امریکی ڈالرز کے اخراجات آتے ہیں، جو زیادہ تر خاندانوں کے لیے ناقابلِ برداشت ہیں۔

ملک یونس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ ان دونوں ممالک میں مقیم پاکستانی اپنی قومی ایئرلائن کے ذریعے آسان، باعزت اور سستا سفر کر سکیں اور وفات پانے والوں کی میتیں بھی وقار کے ساتھ وطن واپس لائی جا سکیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے ملک یونس

پڑھیں:

امریکا: فنڈ ریزنگ کیلئے 82 ہزار مصنوعی بطخیں دریا میں چھوڑنے سے لاکھوں ڈالر جمع

غیر منافع بخش ادارے اسپیشل اولمپکس اِلینوائے نے سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں 2025 شیکاگو ڈکی ڈربی کے لیے شیکاگو دریا میں 82 ہزار سے زائد ربر کی بطخیں دریا میں چھوڑ دی گئیں۔

ایونٹ میں شرکاء کو 10 ڈالر کے عطیے کے عوض ایک بطخ لینے کے لیے دعوت دی اور پھر ان بطخوں کو دریا میں ریس کے لیے چھوڑ دیا گیا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ اس برس کی ڈربی میں 82 ہزار سے زائد بطخوں کو دریا میں چھوڑا گیا جس سے اسپیشل اولمپکس اِلینوائے کے لیے تقریباً چھ لاکھ ڈالر اکٹھا ہوئے۔

ریس ک بعد بطخوں کو دریا سے نکال کر آئندہ برس کے ایونٹ کے لیے رکھ لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے ہونہار طلبہ کیلئے سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا، مریم نواز
  • کویت میں پاکستانیوں کیلئے روزگا کا سنہری موقع: اہلیت اور درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار
  • وزیراعظم اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جاپان جائیں گے،معاشی پیکج اور معاہدے متوقع
  • بیرون ملک پاکستانیوں، سرمایہ کاروں کیلئے سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائی جائے: اسحاق ڈار
  • حکومت ساڑھے 3 سال بعد بھی نیلم جہلم ڈیم سے بجلی کی پیداوار بحال کرنے میں ناکام
  • سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کا دائرہ گاؤں کی سطح پر لے کر جانے کا فیصلہ
  • 8 دن کے لئے پروازیں عارضی طور پر معطل
  • یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ  پر 8 روز تک مختلف اوقات میں پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ 
  • تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنے سےفلپائن صرف خود آگ کے گڑھے میں گر جائے گا ، چینی میڈیا
  • امریکا: فنڈ ریزنگ کیلئے 82 ہزار مصنوعی بطخیں دریا میں چھوڑنے سے لاکھوں ڈالر جمع