اینڈرائیڈ صارفین کیلئے گوگل کروم میں بہت بڑی تبدیلی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل کروم ویب براؤزر میں ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جو براؤزر کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی لے کر آئے گا۔
گوگل نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ گوگل کروم کے نئے ورژن میں اینڈرائیڈ صارفین کو مزید بہتر اور جدید تجربہ فراہم کیا جائے گا، جس سے موبائل پر براؤزنگ مزید آسان ہو جائے گی۔
اس نئے فیچر کی بدولت صارفین اب ایڈریس بار کو اسکرین کے اوپری حصے سے نیچے منتقل کر سکیں گے، جس سے ایک زیادہ سہولت بخش یوزر انٹرفیس حاصل ہ
یہ فیچر پہلے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے کروم براؤزر میں دستیاب تھا اور اب اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس نئے فیچر میں صارف کو آزادی ہوگی کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق ایڈریس بار کی لوکیشن کو سیٹ کرسکیں۔
ایڈریس بار کو اسکرین پر ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے ایڈریس بار کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جس کے بعد اسے نیچے منتقل کیا جاسکے گا۔
اسی طرح کروم کے سیٹنگز مینیو میں اس حوالے سے آپشن دیا جائے گا۔
وگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایڈریس بار کے لیے
پڑھیں:
بجلی 48پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے، صارفین کو یہ ریلیف نومبر کے بجلی کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔ لائف لائن صارفین کے سوا اس کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔ واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔