وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے متعلق قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی۔وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ذرائع نے کہا کہ وزیر خزانہ کی فائنانس بل میں مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں ایران اسرائیل تنازع کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوششوں پر کابینہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کیخلاف ایک اور تاریخی فتح، مودی سرکار پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام بھارت کیخلاف ایک اور تاریخی فتح، مودی سرکار پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ایران کے سپریم لیڈر کا جنگ میں فتح کا اعلان، ایرانی قوم کو مبارکباد بھارتی وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے پر بھڑک اٹھے، دستخط سے انکار پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد، اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد ،فنانس بل 26-2025کی شق وار منظوری جاری خیبر پختونخوا حکومت میں نئے وزرا شامل کیے جارہے ہیں، بیرسٹر سیف جو سرکاری و نجی تعلیمی ادارہ عسکریت کی تعلیم و تربیت دے گا اس کے خلاف کاروائی ہوگی، اسلامی نظریاتی کونسل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ کا فیلڈ مارشل

پڑھیں:

شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری

وفاقی دارالحکومت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی جانب سے سفارشات پیش کی گئی، کمیٹی نےڈیڑھ ماہ میں سفارشات تیار کیں ،وزیراعظم کا مشکور ہوں انہوں نے سفارشات کی منظوری دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں۔ وفاقی دارالحکومت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کا مشکور ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی جانب سے سفارشات پیش کی گئی، کمیٹی نےڈیڑھ ماہ میں سفارشات تیار کیں ،وزیراعظم کا مشکور ہوں انہوں نے سفارشات کی منظوری دی ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سوست ڈرائی پورٹ پر ٹیکس کا مسئلہ حل کیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کے عوام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری کے مسئلے کے حل کے لیے تعاون پر جی بی حکومت کے شکرگزار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • وزیراعظم نے ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر سے ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک ہوئے  
  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے طویل ملاقات: دونوں عظیم رہنما، امریکی صدر
  • وزیراعظم شہباز شریف کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے اہم ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
  • معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، فیلڈ مارشل نے دکھایا جنگیں کیسے لڑی جاتی ہیں،وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی آج ملاقات کا امکان، فیلڈ مارشل کی شرکت متوقع
  • شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
  • وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
  • پی پی کے لیاری ٹاؤن میں بلدیاتی نمائندوں میں کشیدگی بڑھ گئی