data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی میں ایک اسکول میں دھماکے کی آواز کے بعد خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 29 طلبہ جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بنگوئی کے ایک ہائی اسکول کی عمارت میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد طلبہ میں شدید خوف پھیل گیا اور افراتفری کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

اس افسوسناک واقعے میں 29 طلبہ ہلاک اور 260 سے زائد زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد طلبہ نے جان بچانے کے لیے عمارت کی پہلی منزل سے چھلانگیں بھی لگا دیں۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت یہ ہائی اسکول ایک امتحانی مرکز کے طور پر استعمال ہو رہا تھا، جہاں چھ مختلف اسکولوں کے 5 ہزار سے زائد طلبہ امتحان میں شریک تھے۔ حکام کے مطابق امتحان دینے والے طلبہ کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان تھیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جامعہ کراچی میں تین روزہ KU FEST 2025 کا آغاز، علم و فن کی محفلوں سے آرٹس لابی جگمگا اٹھی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: جامعہ کراچی کی آرٹس لابی آج علم و فن کے چراغوں سے روشن ہوگئی، جہاں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام تین روزہ ’’KU FEST 2025‘‘ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، اس فیسٹیول نے طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، فکری تبادلے اور تخلیقی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کا سنہری موقع فراہم کیا ہے۔

افتتاحی دن میں مختلف رنگوں اور جہتوں پر مبنی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں فن، ادب اور فکر کا حسین امتزاج جھلکتا رہا۔ نمایاں پروگراموں میں اسٹیج ڈرامہ “تعلیم بالغاں” شامل تھا، جس نے شرکاء کو سماجی مسائل اور ان کے حل پر سوچنے پر مجبور کیا ۔

اس کے ساتھ ساتھ مباحثہ بعنوان “طلبہ ہی انقلاب کا ضامن ہیں بھی فیسٹیول کا اہم حصہ رہا، جس میں نوجوان مقررین نے بھرپور اعتماد کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 بعض مقررین نے مؤقف اپنایا کہ نوجوان ہی حقیقی انقلاب کے معمار ہیں، جبکہ دیگر نے دلیل دی کہ کسی بھی بڑی تبدیلی کے لیے پورے معاشرتی و سیاسی ڈھانچے کی شرکت ناگزیر ہے۔ سامعین نے مقررین کے جوش و جذبے کو دل کھول کر سراہا اور اس مباحثے نے فیسٹیول کے علمی و فکری پہلو کو نمایاں کر دیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے نمائندوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’KU FEST‘‘ جامعہ کراچی کی ثقافتی، ادبی اور تعلیمی سرگرمیوں کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے، اس فیسٹیول کا مقصد طلبہ کو مثبت رجحانات کی طرف راغب کرنا اور ان کے اندر چھپی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔

تین روزہ اس فیسٹیول کے دوران مختلف علمی مباحثے، تخلیقی مقابلے اور تفریحی سرگرمیاں جاری رہیں گی جو نہ صرف طلبہ کے اعتماد میں اضافہ کریں گی بلکہ جامعہ کراچی کی علمی و ثقافتی فضاء کو بھی نئی جِلا بخشیں گی۔

وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ ،رہائشی پلاٹ پر بینک کی عمارت تعمیر ، شہری بے چین
  • انڈونیشیا: اسکول سے کھانا خرید کر کھانے کے بعد ایک ہزار سے زائد بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار
  • کندھکوٹ، انڈس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہونے والے لوڈررکشا
  • انڈونیشیا کا غزہ میں 20 ہزار سے زائد امن فوج بھیجنے کا اعلان
  • دبئی کی رہائشی عمارت میں آگ پر قابو پانے کیلئے ’شاہین‘ ڈرون کا استعمال
  • محرابپور،مہران ہائی وے پر حادثات کاسلسلہ جاری، خاتون جاں بحق
  • خیبرپختونخوا اسمبلی :پشاور کے سرکاری اسکولوں اور طلبہ و طالبات کی تفصیلات پیش
  • سندھ ہائی کورٹ، کنٹریکٹ پر بھرتی ہیڈ ماسٹرز کو موجودہ عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم
  • جامعہ کراچی میں تین روزہ KU FEST 2025 کا آغاز، علم و فن کی محفلوں سے آرٹس لابی جگمگا اٹھی
  • پنجاب میں سیلاب سے 134 افراد جاں بحق، 47 لاکھ سے زائد افراد بے گھر