کہاں کہاں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے؟ الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق سندھ میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد سمیت پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں بشمول لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع بشمول چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں، وزیرستان میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچارعلاقوں میں غیرضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
علیمہ اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
انسداد دہشتگردی عدالت نیعمران خان کی بہنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔