ہم نے ایران میں ہزاروں سینٹری فیوجز تباہ کر دئیے اسرائیلی فوج کا جنگ سے متعلق حتمی بیان جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایران کے خلاف 12 روزہ فوجی آپریشن رائزنگ لائین کے دوران ہزاروں ایرانی سینٹری فیوجز کو تباہ کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
ایران میں اپنی کارروائیوں کے حتمی بیان، جسے اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی نے ایکس پر شائع کیا، میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے کارروائیوں کے دوران ایران کے میزائلوں کے ذخیرے کا تقریبا 50 فیصد تباہ کر دیا گیا ہے ، 15 طیارے تباہ کیے اور چھ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیلی فوج
پڑھیں:
ایران ایئر کا پاکستان کیلیے براہ راست پراوزیں چلانے کا اعلان
ایران نے پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مدثر نے اس پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایران ایئر نے کوئٹہ - زاہدان - مشہد کی براہ راست پروازیں شروع کی ہیں، جو تین تاریخی شہروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے جوڑیں گی۔
انہوں نے کہا کہ تینوں شہر کے لوگوں کا براہ راست پروازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا جبکہ نئے فلائٹ آپریشنز خطے میں کاروبار، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دیں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ہمارے جغرافیہ کی گہرائی اور اپنی اقتصادی ضروریات کو دیکھتے ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے کو بڑھانا جاری رکھیں گے۔