علاقائی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی فضائی حدود روزانہ 1330 پروازوں کی گزرگاہ بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)روزانہ اوسطا 1,330 سے زیادہ پروازیں سعودی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں حالیہ علاقائی بحرانوں سے پہلے کے مقابلے میں شرح نمو 95 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یہ ہوائی ٹریفک اور ہوائی راستوں کے ہموار بہا کو برقرار رکھنے کے لیے ہے۔
(جاری ہے)
سعودی ٹی وی کے مطابق مملکت نے تمام انسانی اور مادی وسائل کو متحرک کیا ہے اور بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے معیارات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تکنیکی تیاریوں اور طیاروں کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ اوور فلائٹ پروازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے بھی ضروری تیاری کی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سعودی عرب میں بارش کے لئے نماز استسقاء ادا کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مکہ مکرمہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی ہدایت پر مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش کیلئے نماز استسقا ادا کی جائے گی۔
شاہی دیوان کی جانب سے نماز استسقا کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر جمعرات 22 جمادی الاول کو ملک بھر میں نماز استسقا ادا کی جائے گی۔ عوام توبہ و استغفار کریںگے، صدقہ، نماز، ذکرالہیٰ کریں گے۔
سعودی رائل کورٹ کے بیان کے مطابق بارش جیسی رحمت کے حصول کے لیے نماز استسقا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
انسان کی ایک بڑی ضرورت پانی ہے، اگر لوگ قحط سے دوچار ہوجائیں تو اور بارش نہ ہورہی ہو تو نبی کریم ﷺ نے اس موقع کے لئے مخصوص نماز ’’استسقاء‘‘ ادا کرنے کا حکم دیا اور خود بھی نماز باجماعت ادا کی۔