حکومت سندھ کا ای وی اور ہائبرڈ بسز لانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے حالیہ مالی سال کے دوران بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسز لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیرا برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے اندر ڈبل ڈیکر بسز کے ساتھ ساتھ مزید بسز کراچی کے سڑکوں پر ہونگی، صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسز پر منتقل کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز کے بعد اب پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈبل ڈیکر بسز بھی متعارف کروانے جا رہی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو، یلو لائن بی آر ٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی سمیت منصوبے سے وابستہ کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی کے جاری تعمیری کام کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو دونوں منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے اجلاس میں بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے، یلو لائن منصوبے کے مختلف پیکجز پر بھی تعمیری سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی کراچی کے شہریوں کے لیے ایک انقلابی تبدیلی ثابت ہوں گے، بی آر ٹی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو معیاری، محفوظ، اور سستی ٹرانسپورٹ مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وڑن کے مطابق شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ہدایات جاری کیں کہ تعمیری کام میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولیات میسر آئیں ، یہی پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمت کا منشور ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن لائن بی ا ر ٹی حکومت سندھ یلو لائن کہا کہ
پڑھیں:
سبسڈی دینے پر ہم پر تنقید کی گئی: شرجیل میمن
’جیو نیوز‘ گریبوزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سبسڈی دینے پر ہم پر تنقید کی گئی۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں کسان کو سہولت دینا لازم ہے، گندم اگانے والوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاق سے اپیل کی ہے کہ آئی ایم ایف سے بات کریں، بلاول بھٹو نے کسی صوبے سے نہیں وفاق سے بات کی، بلاول بھٹو نے وفاق سے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بیرونی امداد کی اپیل کی جائے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی پولیس صف اول میں کام کر رہی ہے،
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ کسان پیکیج پر 55 ارب روپے سے زائد خرچ کرے گی، کسان پیکیج سے 4 لاکھ 4 ہزار 408 کسان شامل ہیں، بلاول بھٹو کی پالیسی سے کسان، مزدور اور غریب کو فائدہ ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی پالیسی کا مقصد کسانوں کو مضبوط کرنا ہے، ملک میں عوام کا ڈیٹا صرف پیپلز پارٹی کی حکومت میں بنایا ہے، اس وقت جو صورتِ حال ہے اس میں لازم ہے کہ کسان سہولت دیں۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کے لیے ہمیں کسانوں کو سہولت دینے کی ضرورت ہے، کل چیئرمین بلاول بھٹو نے انقلابی پالیسی کا اعلان کیا، انہوں نے کسانوں کے لیے ریلیف کا اعلان تھا، یہ ریلیف صرف کاشتکار کے لیے نہیں پورے پاکستان کے لیے ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سیلاب پر سیاست نہیں کر رہی ہے، ہم مشکل کے اس وقت میں اپنے پنجاب کے بھائی بہنوں کے ساتھ ہیں، 22 لاکھ ایکڑ پر گندم کی کاشتکاری کے لیے پروگرام شروع کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ آن لائن شکایت کا نظام بھی بنایا جا رہا ہے، 21 لاکھ گھر بن رہے ہیں، ان گھروں کو دنیا دیکھ سکتی ہے، پنک اسکوٹی اسکیم ابھی بھی چل رہی ہے۔