کراچی:

کراچی سے استبول کے لیے اڑان بھرنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسی وے کے بعد اڑان کی تیاری کے دوران پرندہ ہٹ ہوا، پرندہ ٹکرانے کے سبب پرواز کی روانگی روک دی گئی۔

پرواز ٹی کے 709 کو پرندہ ٹکرانے کا واقعہ آج صبح پیش آیا، ایئر پورٹ ٹارمک پر انجینیئرز طیارے کا معائنہ کر رہے ہیں۔ طیارے کے انجن کے پاس پرندے کے پَر ملے ہیں۔

بارش کے بعد ایئرپورٹ پر کیڑے مکوڑوں کی بہتات ہو جاتی ہے اور کیڑوں کو کھانے کے لیے منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرا جاتے ہیں۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے بارش سے قبل فنل ایریا میں اضافی برڈ شوٹر تعینات کر دیے تھے۔

پرواز کی روانگی آج رات 9 بجے ری شیڈول کر دی گئی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

انجینئرز کی ہڑتال،فلائٹ آپریشن درہم برہم،4پروازیں منسوخ   

(اقصیٰ شاہد)انجینئرز کی ہڑتال کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اڑانوں کا نظام الٹ پلٹ ہوگیااور 4پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے بینکاک جانےوالی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 اور143شامل ہیں۔

کراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306  بھی منسوخ ہوگئی ۔ 

متعلقہ مضامین

  • انتظامی مسائل کے سبب 46 پروازیں تاخیر کا شکار، قومی ایئر کی آج کوئی پرواز منسوخ نہیں
  • پی آئی اے پرواز اسی وقت ریلیز ہوگی جب وہ مکمل طور پر مینٹی ننس شدہ ہو، ایئر کرافٹ انجینئرز
  • پاکستانی ایئرلائن میں مختلف آسامیوں پر بھرتیاں، تعلیمی قابلیت کم ازکم میٹرک
  • کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم,5 منسوخ
  • ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے سبب 6 پروازیں منسوخ، 38 تاخیر کا شکار
  • انجینئرز کی ہڑتال،فلائٹ آپریشن درہم برہم،4پروازیں منسوخ   
  • قومی ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی، طیارہ جدہ ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا
  • ایئر کرافٹ انجینئرز، پی آئی اے تنازع، شام 5 بجے تک 9 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار
  • احتجاج کے باعث پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
  • لاہور میں طیارے کی غلط لینڈنگ، ذمہ داروں کا تعین ہوگیا، حتمی رپورٹ جاری